رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم

    نئی دہلی : ہمیشہ ریشمیا ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں، پھر چاہے بات انکے گانوں کو لے کر ہو یا ان کی فلموں کو لے کر۔حال ہی میں ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر اور بھیک مانگ کر گزارا کرنے والی رانو منڈل سے گانا ریکارڈ کروانے کو لے کر بھی ہمیش کافی بحث میں رہے۔ وہیں اب ان کی آئندہ فلم ‘ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر’ اپنی ریلیزسے پہلے ہی مسلسل بحث میں بنیں ہوئی ہے۔ اگرچہ یہ فلم یکم ستمبر میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اس کی ریلیز ایک تاریخ فائنل نہیں تھی۔

    فلم کے ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہو چکے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔ اب فلم کی ریلیز ایک تاریخ بھی فائنل ہو گئی ہے۔ فلم ناقدترن آدرش نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔ ترن نے ٹویٹ کیا- ‘ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر’ کی ریلیز ڈیٹ فائنل ہو گئی ہے۔ یہ فلم 3 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔ ہمیش ریشمیا فلم کو لے کر 12 شہروں میں کنسرٹ منعقد کریں گے اور وہاں فلم کا نیا ٹریلر لانچ کریں گے۔ فلم ‘ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر’ میں ہمیش ریشمیا ڈبل رول میں ہوں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر راکا ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈی یو ایس یو انتخابات: صدر سمیت 3 عہدوں پر اے بی وی پی کا قبضہ
    یہ بھی پڑھیں  پی چدمبرم کو ملی سپریم کورٹ سے راحت

    اس فلم میں ڈبل رول ادا کر رہے ہمیش ریشمیا کے پہلے کردار کا نام ہرپریت سنگھ لامبا یعنی ہیپی ہے اور دوسرا ہرش وردھن بھٹ یعنی ہارڈی ہے۔ فلم میں پنجابی اداکارہ سونیا مان لیڈ رول میں ‘ہیر’ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہمیش ریشمیا نے 2007 میں فلم آپ کا سرور سے ایکٹنگ میں ڈیبیو کیا تھا۔ فلم ‘ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر’ کے ڈائریکٹر راکا کوریوگرافر ہیں۔ انہوں نے ‘نل بٹے سناٹا’، ‘شبھ منگل ساودھان’ اور ‘لیلی مجنو’ جیسی فلموں میں کوریوگرافی کی ہے۔’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر’ راکا کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔ یہ فلم اگلے سال 3 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you