رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی کا شکریہ ،وقف بورڈ کے رکے ہوئے کام مکمل کرنا اولین ترجیح : امانت اللہ خان

    نئی دہلی:بالآخر 9ماہ کے طویل انتظار کے بعد آج امانت اللہ خان ایک مرتبہ پھر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب کرلیئے گئے۔اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین رہے امانت اللہ خان کو آج ڈویزنل کمشنر کے آفس میں تمام ممبران کے ذریعہ بلامقابلہ دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

    طے شدہ شیڈیول کے مطابق آج 5بجے شام ڈویزنل کمشنر کے آفس میں وقف بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لیئے تمام بورڈ ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں ساتوں ممبران میں سے سابق ایم پی زمرہ سے ممبر پرویز ہاشمی کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی اور متولی زمرہ سے ممبر چودھری شریف نے چیئرمین کے لیئے امانت اللہ خان کا نام پیش کیا جس کی رضیہ سلطانہ نے تائید کی جس کے بعد باقی تمام موجود ممبران نے بھی امانت اللہ خان کے حق میں اپنی حمایت پیش کی جس کے بعد 6بجے تک امانت اللہ خان کے دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  آپ لوگوں کی زندگیاں بچانا ضروری ہے : اروند کیجریوال

    امانت اللہ خان کے وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب ہوتے ہی دہلی کے مسلمانوں اور امانت للہ خان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔چیئرمین منتخب ہوتے ہی امانت اللہ خان سیدھے دہلی وقف بورڈ آفس پہونچے جہاں بورڈ ممبران اور وقف بورڈ کے عملہ کے علاوہ معزز سماجی کارکنان اور ذمہ داران نے امانت اللہ خان کا استقبال کیا۔

    سب سے پہلے وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد اور سیکشن آفسیر نشاب احمد خان کے ذریعہ گلدستہ پیش کرکے اپنے نومنتخب چیئرمین کا استقبال کیا گیا اس کے بعد چیئرمین صاحب کے پی اے اور بورڈ ملازمین کے نمائندہ فیروز خان نے تمام ملازمین کی جانب سے امانت اللہ خان کی خدمت میں گلدشتہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ نومنتخب چیئرمین امانت اللہ خان نے اس موقع پر تمام دہلی والوں اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میں انشاءاللہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    امانت اللہ خان نے آگے کہاکہ میری سب سے اولین ترجیح دہلی وقف بورڈ کے رکے ہوئے کاموں کو پورا کرنے پر مرکوز ہوگی اور انشاءاللہ ایک ہفتہ کے اندر جن ملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیںانھیں جاری کردیا جائے گا۔امانت اللہ خان نے ملازمین کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ اسی طرح لگن اور محنت سے کام کرتے رہئیے۔انہوںنے مزید کہاکہ وقف بورڈ ہمارے اسلاف کی میراث اور ایک قیمتی امانت ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہے انشاءاللہ میں پوری امانت داری اور دیانتداری کے ساتھ ملت کے اس ادارہ کی ترقی کے لیئے کوشاں رہوں گا

    اور اپنے اسلاف کی اس میراث کی حفاظت کےلیئے جو کچھ بھی ممکن ہوسکا کرنے سے گریز نہیں کروں گا۔اس سے قبل وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ حمال اختر نے عام آدمی پارٹی حکومت اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وزیر اعلی نے وقف بورڈ کی ذمہ داری ایک ایسے شخص کو سونپی ہے جس نے پوری امانت داری کے ساتھ وقف بورڈ کی خدمت کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی ان سے یہی امید ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی منظور

    چودھری شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے چیئرمین سے بہت امیدیں ہیں اور انشاءاللہ وہ وقف بورڈ کی ترقی کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں سماجی کارکنان کے علاوہ وقف بورڈ کا عملہ ،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکرخان،اوکھلا سے بڑی تعداد میں امانت اللہ خان کے چاہنے والے موجود رہے اور انھیں تیسری مرتبہ وقف بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم انصاف کے خواہاں ہیں : مولانا سید ارشدمدنی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you