رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امانت اللہ خان نے جاری کیں وقف بورڈ میں رکی ہوئی تنخواہیں

    تنخواہیں جاری ہونے سے وقف بورڈ کے عملہ اور اماموں میں خوشی کی لہر،غیر وقف مساجد کے اماموں کے بھی جاری کیئے گئے وظائف،بورڈ عملہ اور ائمہ نے کہا شکریہ

    نئی دہلی : آج دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے وقف بورڈ میں رکی ہوئی تنخواہیں جاری کردیں۔

    امانت اللہ خان نے 11ماہ سے تنخواہ کے منتظر اسٹاف اور ائمہ حضرات کو تنخواہوں کے چیک حوالے کرتے ہوئے کہامبارک ہوآپ کے کھاتوں میں تنخواہیں پہونچ گئیں ہیں۔تنخواہوں کے چیک ملنے سے وقف بورڈ کے اسٹاف اور ائمہ حضرات کے چہروں پر خوشی کی لہر ہے اور انہوں نے تنخواہیں جاری کرنے کے لیئے چیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ اداکیا۔

    چیک جاری کرتے ہوئے امانت اللہ خان نے کہا کہ دہلی اسمبلی کے الیکشن کے بعد سے ہی وقف بورڈ میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوگیا تھاجس کے بعد تکنیکی بنیاد پر پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور تنخوہیں رک گئیں تاہم ہماری حکومت اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی نیتی کے باعث معاملات حل کرنے میں مدد ملی۔

    یہ بھی پڑھیں  غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کے رہائی سے متعلق عدالتوں کے فیصلے خوش آئند قدم

    امانت اللہ خان نے آگے کہاکہ جیسے ہی مجھے وقف بورڈ کی ذمہ داری ملی اسی وقت میں نے صاف کردیا تھا کہ جو پریشانیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اور جلد سے جلد سب کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔امانت اللہ خان نے کہا کہ وقف بورڈ کے اکاؤنٹ میں پیسہ تھا تاہم افسران کی نیت صاف نہیں تھی جسکی وجہ سے تاخیر ہوتی چلی گئی۔

    انہوں نے کہاکہ آج ہم نے تمام رکی ہوئی تنخواہیں جاری کردی ہیں وقف بورڈ کے تمام اسٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ ائمہ حضرات کی تنخواہیں بھی جاری کردی گئی ہیں،ایک دو دن میں سب کے کھاتوں میں تنخواہیں پہونچ جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں  جب تک دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت ہے ، ہم کچی آبادیوں میں رہنے والے کسی کا بھی آشیانہ اجڑنے نہیں دیں گے : راگھو چڈھا

    امانت اللہ خان نے آگے کہاکہ وزیر اعلی اروند کیجریوال وقف بورڈ میں تنخواہیں رکنے سے ہونے والی دقتوں سے باخبر تھے اور ان کی مسلسل کوشش تھی کہ جلد سے جلد یہ مسئلہ حل ہو۔امانت اللہ خان نے کہاکہ وزیر اعلی نے آج ہی ملاقات کے دوران مجھ سے کہاکہ تنخواہیں آج ہی جاری کردی جائیں اور اب مزید تاخیر نہ کی جائے۔غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی کے انتخابات کے بعد سے ہی وقف بورڈ میں چیئرمینی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کے بعد وقف بورڈ کے عملہ اور وقف بورڈ سے وابستہ ائمہ اور مؤذنین کی تنخواہیں اور وطائف رک گئے۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے اسکول ٹیچر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا اعزاز دیں گے: اروند کیجریوال

    تنخواہیں رکنے سے ہونے والی پریشانیوں سے مجبور ہوکروقف بورڈ کا عملہ ہڑتال پر چلاگیا تھا جس کے بعد امانت اللہ خان نے جلد سے جلد تنخواہیں جاری ہونے کا بھروسہ دلاتے ہوئے وقف بورڈ عملہ کا احتجاج ختم کرایاتھاتاہم امانت اللہ خان کے تیسری مرتبہ دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد بھی سائننگ اتھارٹی تبدیل کرنے میں ہونے والی تاخیر کے سبب تنخواہیں

    جاری کرنے میں تاخیر ہوتی چلی گئی اور وقف بورڈ کا پورا عملہ مایوس نظر آنے لگاپھر بھی عملہ نے وقف بورڈ میں کام جاری رکھا اور آج جب پورے 11ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں جاری کردی گئیں ہیں اور انھیں اپنے موبائل پر تنخواہ جاری ہونے کے پیغامات موصول ہونے شروع ہوگئے ہیں تو وقف بورڈ کے عملہ خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے اور وہ اپنی تمام پریشانیوں کو بھولکر چیئرمین امانت اللہ خان اور وقف بورڈ کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  جب تک دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت ہے ، ہم کچی آبادیوں میں رہنے والے کسی کا بھی آشیانہ اجڑنے نہیں دیں گے : راگھو چڈھا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  تین طلاق کا قانون مسلم خواتین کے لئے سخت نقصاندہ

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you