رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امین پٹھان باتفاق رائے چوتھی بار درگاہ کمیٹی کے چیر مین منتخب

    اجمیر:جون عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی درگاہ خواجہ صاحبؒ اجمیر کے سالانہ انتخابات سینٹرل وقف کونسل ، واقع ساکیت نئی دہلی میں اوور سیکریٹری جناب ندیم خان کی موجودگی میں ہوئے۔درگاہ کمیٹی کے جملہ ممبران نے ایک بار پھر باتفاقِ رائے جناب امین پٹھان صاحب کو صدر منتخب کیا تو وہیں نائب صدر کے عہدے کے لئے منور خان صاحب کا انتخاب ہوا۔ دونوں ہی عہدیداران کو درگاہ کمیٹی کے تمام ممبران نے گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے رکن جناب فاروقِ اعظم ، جناب قاسم ملک، جناب منور خان، جناب سید شاہد حسین رضوی، جناب سید بابر اشرف، جناب سپات خان، جناب وسیم راحت علی خان اور جناب جاوید پاریکھ شامل رہے۔ اس میٹنگ بطورِ سیکریٹری ناظم اشفاق حسین بھی شامل ہوئے۔

    عہدیداران کو نقوی نے پیش کی مبارکباد: درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان اور نائب صدر منور خان کو اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے مبارکباد پیش کی۔ نقوی نے امید ظاہر کی کہ اب تک درگاہ کمیٹی جس طرح سے بہتر کام کرتی آئی ہے مستقبل میں اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ کمیٹی زائرین کی سہولیت اور درگاہ کمیٹی کے ترقیاتی کاموں میں نئے باب شامل کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  مسیحی برادریوں نے انسانی سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا : کمل ناتھ

    مصباح الاسلام صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کی: درگاہ کمیٹی کے بزرگ رکن ساکن ممبئی جناب مصباح الاسلام صاحب کا ۲۹؍اپریل ۲۰۲۱ء کو لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔اس موقع پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے مصباح الاسلام صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کی گئی ۔ پٹھان نے بتایا کہ مصباح الاسلام صاحب درگاہ کمیٹی کے فعّال ممبران میں سے تھے۔ ان کی کوششوں سے ہی خواجہ ماڈل اسکول میں نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائننس کارپوریشن، نئی دلی کے تعاون سے کمپیوٹر لیب، ہوم سائنس لیب قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں کلام ڈیجیٹل لائبریری کا قیام انھیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کسی نے حملہ کیا تو دیں گے منہ توڑ جواب:نائیڈو

    جاوید پاریکھ بنے درگاہ کمیٹی کے نئے ممبر: مصباح الاسلام صاحب کے انتقال کے بعد ہی درگاہ کمیٹی میں ایک ممبر کی جگہ خالی ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں ۱۴؍جون ۲۰۲۱ء کو وزار ت برائے اقلیتی امور کی جوائنٹ سیکریٹری کے ذریعہ جاوید پاریکھ کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ اپنی پہلی میٹنگ میں شامل ہونے والے جاوید پاریکھ کا تمام ممبران نے استقبال کیا اور گلدستہ پیش کرکے مبارک دی۔غور طلب ہے کہ پچھلی کمیٹی میں بھی جاوید پاریکھ ایک فعّال رکن رہے تھے۔ آپ کی اسی عقیدت اور کام کرنے کی لگن کو دیکھتے ہوئے خواجہ صاحب نے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    امین پٹھان کی خدمات: امین پٹھان کے ذریعہ پچھلے تین سالوں سے درگاہ کمیٹی میں کی جارہی ترقیاتی کاموں اور ان کے مثبت سوچ کے نتیجے میں چوتھی بار صدر منتخب ہونا ایک تحفہ ہے اور اسی وجہ سے دربار کی ذمہ داری ایک بار پھر آپ کو سونپی گئی ہے۔جہاں پٹھان نے سولہ کھمبا میںسہولت کمپلیس کی تعمیر کراکر درگاہ کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں اپنا نام درج کرالیا ہے وہیں کووڈ ۱۹ کے دواران فلاحی و انتظامی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عوام الناس کی دعائیں ہی تھیں کہ صدارت کا سہرا ایک بار پھر آپ کے سر بندھا ہے۔

    بجٹ پر غور:میٹنگ میں پہلے دن صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوا ۔ اس کے بعد ناظم اشفاق حسین کے ذریعہ مالی سال 2021-22کا دس کروڑ کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا۔ کم ہوتی آمدنی کو دیکھتے ہوئے اس میں اضافہ کرنے پر غور خوض کیا گیا۔ ساتھ ہی زائرین کی سہولت اور مقامی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچانے کی غرض سے خاکہ تیار کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  اوکھلا سوچھ ریزی ڈینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا انتخاب
    یہ بھی پڑھیں  مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمنتخب

    درگاہ کمیٹی کی یہ میٹنگ دوسرے دن بھی سینٹرل وقف کونسل میں ہی11-30 بجے جاری رہے گی جس میں درگاہ شریف کے ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظامی امور پر تبادلٔ خیال کیا جائے گا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you