رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اننت ناگ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو فرار، تلاشی مہم جاری

    اننت ناگ : جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑا کے کنلی ون گاؤں میں منگل کے روز سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ تصادم کے دوران دو دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ خبر لکھے جانے تک تلاشی مہم جاری تھی اور کسی بھی دہشت گرد کے پکڑے یا مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ فی الحال ہلاک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    تاہم آخری خبریں موصول ہونے تک پولیس نے اس تصادم کی ابھی تک کوئی سرکاری طو ر پر تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تصادم کنلیون میں اس جگہ سے کچھ ہی فاصلے پر ہوا ہے جہاں پیر کی گذشتہشام دہشت گردوں نے ایک ٹرک ڈرائیور کا قتل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دہلی کے ہاٹ اسپاٹ ایریا میں سپر سائٹ اور موبائل سائٹ لگا لگائے جائیں گے

    قابل ذکر ہے کہ پیرکے روز جنوبی کشمیر کے بجبہاڑا میں دہشت گردوں نے ایک ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ہلاک ٹرک ڈرائیور کی شناخت جموں کے ریاسی ضلع کی کٹڑا تحصیل کے ککریال گاؤں کے نارائن دت کے طور پر ہوئی ہے۔ سوپور بس اسٹینڈ کے قریب پیر کی شام کو ہی دہشت گردوں نے دستی بم پھینک حملہ کر دیا تھا۔ اس گرینیڈ حملے میں 18 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے چھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں جگہوں پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مہم چلائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کو دی منظوری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you