رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جامعہ میں سی اے اے مخالف احتجاج :طلبہ اورپولیس کے درمیان شدید تصادم

    نئی دہلی:دہلی کے جامعہ نگر اور شاہین باغ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر کو جامعہ نگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت شدید ٹکراو دیکھنے کو ملا جب جامعہ کے طلبہ مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمینٹ کی طرف جارہے تھے کہ اسی درمیان پولیس کی طرف سے ہولی فیملی کے نزدیک لگائے گئے بیریکیڈ پر انہیں روک دیا گیا، جس کے بعد مظاہرین بیریکیڈ کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بیریکیڈ کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد پولیس نے انہیں پیھچے دھکیلا اور دھکا مکی ہوگئی ۔

    پولس کی طرف سے مظاہرین کو واپس کرنے کی کوشش اچانک تشدد میں بدل گئی اور پولس نے مظاہرین پر اندھادھند لاٹھی چارج کر دیا جس کے نتیجہ میں طلبہ و طالبات سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔تاہم زخمی مظاہرین قریبی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ واضح ہو کے آج جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی قیادت میں جامعہ کے طلبہ اور سابق طلبہ سمیت مظاہرین نے یہ مارچ نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ مظاہرین شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پارلیمنٹ کی جانب مارچ نکال رہے تھے ۔ مظاہرین نے جامعہ کے گیٹ نمبر 7سے اپنا مارچ شروع کیا تھا ۔

    یہ بھی پڑھیں  نربھیا عصمت دری معاملہ : پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ سپریم کورٹ نے کیا مسترد
    یہ بھی پڑھیں  اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1196 نئے معاملے درج

    مظاہرین کاغذ نہیں دکھائیں گے کے نعرے لگا رہے تھے ۔ادھر جامعہ کے پراکٹر نے بھی اعلان کیا اور طلبہ کو واپس آنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ نہیں کرنے کی اپیل کی ۔ دہلی ڈی سی پی نے بھی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ آگے نہ بڑھیں ، کیونکہ ان کے پاس آگے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔مظاہرین میں کئی خواتین بھی شامل تھیں ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرہ کر رہی زیبا انہد نے کہا کہ دو مہینے سے ہم مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ہم سے بات کرنے کیلئے سرکار کی طرف سے کوئی نہیں آیا ، اس لئے ہم ان کے پاس جانا چاہتے ہیں ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you