رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر سنٹر کے طورپر استعمال کیاجارہا تھا میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔اس ہوٹل میں آگ لگنے کے وقت 40افراد کے ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں 30کوویڈ متاثرین اور دس اسپتال کے اسٹاف ارکان تھے۔

    آگ لگنے کے ساتھ ہی متاثرین نے کھڑکیوں سے جان بچانے کے لئے چیخ وپکار شروع کردی۔کئی افراد کو کثیف دھویں کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔کئی متاثرین کو لبی پیٹ،میٹرو پولیٹن ہوٹل کوویڈ کیر سنٹر منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی بچاو کارروائی تیزی سے شروع کردی گئی ہے۔یہ دھواں ہوٹل کی عمارت میں تیزی سے پھیلتا گیا جس کے نتیجہ میں اس میں ٹہرنے والے لوگ کافی خوفزدہ ہوگئے۔یہ آگ عمارت کی نچلی اور پہلی منزلوں پر لگی اور دیگر منزلوں تک تیزی سے پھلیتی چلی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  سنجے راوت کا بی جے پی پر جوابی حملہ:بولے، طوفان میں کشتیاں اور غرور میں ہستیاں ڈوب جاتی ہیں

    چار افرادنے پہلی منزل سے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگادی۔پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑکر لوگوں کوسیڑھی کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اسی دوران کمشنر پولیس سرینواسلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

    یہ بھی پڑھیں  کردارکشی کیلئے منجیندر سنگھ سرسا عوامی طور پر معافی مانگیں :للوٹھیا

    انہوں نے کہا کہ متاثرین کو عمارت کی سیڑھیوں سے نہیں نکالا جاسکا بلکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے ان کی سیڑھیوں سے عمارت سے متاثرین کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔بعد ازاں بعض متاثرین کو دیگر اسپتال منتقل کیاگیا۔آگ کافی خطرناک تھی۔آگ کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

    اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کین۔انہوں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بچائے گئے افراد کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔

    یہ بھی پڑھیں  میدھا پاٹیکر نے 9 دن بعد ختم کیا انشن، سی ایم اور سی ایس نے کرائی یقین دہانی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you