رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    آرٹیکل 370: پابندی جاری رکھنے پر مرکز کی سرزنش

    نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز جموں کشمیر میں جاری پابندیوں سے متعلق معاملوں کی سماعت پانچ نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس دوران عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش بھی کی۔
    جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مرکزی حکومت سے دریافت کیا کہ وہ کتنے دنوں کے لئے ریاست میں پابندی چاہتی ہے ؟

    بنچ نے کہا کہ پہلے ہی سے دو ماہ یہ پابندی جاری ہے ۔ جسٹس رمن نے پوچھا کی مرکزی حکومت کو واضح کرنا ہوگا اور ساتھ ہی اسے اس معاملے میں دیگر طریقوں کا بھی پتہ لگانا ہوگا۔

    عدالت عظمی نے کہا کہ ‘‘آپ پابندی لگائے رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلوں کا تجزیہ کرنا ہوگا’’۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ ریاست میں 90 فیصد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور ان کا روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا کی موثر ویکسین ملنے تک ہمیں حفاظتی اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے : راگھو چڈھا

    یہ معاملہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بے اثر کئے جانے کے بعد وہاں لگائی گئی پابندیوں سے متعلق ہے ۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی انتظامیہ سے پوچھا کہ کب تک آپ یہ پابندی نافذ رکھیں گے ؟ ہمیں ایک مقررہ وقت دیں۔
    اس درمیان عدالت نے دفعہ 370 پر حکومت کا فیصلہ لینے سے قبل دفعہ 370 اور 35 اے کو چیلنج کرنے والی 2012 سے 2018 کے درمیان داخل عرضی کو بھی آئینی بنچ کو بھیج دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کو فرقہ پرستی کہوں یا خوف و جہالت : مولانا ارشدمدنی

    آئینی بنچ کو 14 نومبر کو دفعہ 370 کا التزام منسوخ کرنے اور ریاست کو دو حصے میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے خلاف عرضیوں پر سماعت کرنی ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you