رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    وقف بورڈ کے خالی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام

    نیو ہرائزن اسکول کے بغل میں وقف پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ کی ہے بری نظر،وقف بورڈ کی ٹیم نے لگایا اپنا بورڈ

    نئی دہلی : اوقاف کی زمین پر زمین مافیاؤں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کی بھی بری نظر رہتی ہے اور موقع ملتے ہی خالی پڑی وقف زمینوں پر سرکاری محکمے قبضہ کرنے کی تاک میں رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ آج رونما ہوا جب نظام الدین کے نیو ہرائزن پبلک اسکول کی بغل میں خالی پڑے وقف بورڈ کے پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ نے چونا وغیرہ ڈالکر باؤنڈری کرنے کا منصوبہ بنالیا جسکی اطلاع ملتے ہی سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد کی ہدایت پر وقف بورڈ کی ایک ٹیم موقع پر پہونچی اور پلاٹ کی انٹری اور پلاٹ کے بیچوں بیچ دفتر وقف بورڈ کے بورڈ لگادیئے۔

    یہ بھی پڑھیں  سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں جماعت کی امتحان فیس میں چار گنا اضافہ کیا : منیش سسودیا

    تفصیل کے مطابق نیو ہرائزن اسکول کی بغل میں کئی بیگھہ پر مشتمل قیمتی اراضی ہے جسکی کچھ زمین نیو ہرازن اسکول میں آرہی ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پڑا ہے۔اچانک ہی محکمہ آثار قدیمہ نے خالی پڑے پلاٹ کے چاروں طرف چونے سے نشان زد کرکے چہار دیواری کرانے کے مقصد سے کارروائی شروع کردی جسکی اطلاع اسکول انتظامیہ نے دفتر وقف بورڈ کو دی جس کے بعد وقف بورڈ سے ایک سات رکنی ٹیم نے موقع کا معائنہ کیا

    جس میں جونیئر انجینئر عثمان بخاری،محمد فرہاد،محمد عزیر خان،شاہ زیب حسن،شعیب،شاہد کمال اور خرم کے نام شامل ہیں۔وقف بورڈ کی ٹیم نے ایک بورڈ پلاٹ کے داخلی دروازہ پر جبکہ دوسرا پلاٹ کے بیچوں بیچ لگادیا جس پر تحریر ہے کہ یہ زمین دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  چھچھورے‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ کیا پار’
    یہ بھی پڑھیں  معروف شاعر راحت اندوری کا انتقال

    غور طلب ہے کہ مذکورہ پلاٹ خسرہ نمبر 533حکومت دہلی کے گزٹ 3مارچ 1994کے مطابق گزٹ نوٹیفائڈ وقف پراپرٹی ہے جو سالوں سے خالی پڑی ہے۔زمین کا کل رقبہ پانچ بیگھہ سے زائد ہے جبکہ کچھ حصہ نیوہرائزن اسکول کے احاطہ کے اندر آگیا ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پرا ہے۔اس پورے معاملہ سے متعلق وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی

    کہ محکمہ آثار قدیمہ نے غلط ارادہ سے پلاٹ کے چاروں جانب چونے سے نشاندہی کرائی ہے اور عنقریب پلاٹ کی چہار دیواری کرکے اس پر قبضہ کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے وقف بورڈ کے آفیسروں پر مشتمل ایک ٹیم فورا موقع معائنہ کے لئے روانہ کی۔

    ٹیم نے شکایت صحیح پائی اور واقعی پلاٹ کے چاروں جانب غلط منشاء سے چونے سے نشاندہی کی گئی تھی۔انہوں نے آگے کہاکہ وقف کی زمین پر کسی حال میں قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی کوششیں ہوتی رہی ہیں تاہم بروقت کارروائی سے انھیں ناکام بنادیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا ’ لوگوں کی قربانی ، ریاضت کی وجہ سے ملی آزادی ‘

    حافظ محفوظ محمد نے لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر اوقاف کی زمینوں پر دہلی میں کہیں قبضہ کی کوشش ہوتی دیکھیں تو اس سے فورا دفتر دہلی وقف بورڈ کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی سے ایسی کوششوں کو ناکام کیا جاسکے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا ’ لوگوں کی قربانی ، ریاضت کی وجہ سے ملی آزادی ‘

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you