رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒمیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سربراہان کی حاضری

    نئی دہلی : عالمی مشہور صوفی بُزرگ قطب الاقطاب خواجہ سیدنا قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی بارگاہ شریف میں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے نو منتخب قومی صدر جمال احمد صدیقی اور اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد نے حاضری دیکر ملک سلامتی اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین نے دونوں بی جے پی کے سینئر لیڈران کا خواجہ قطب صاحب ؒ کے روضہ مبارک کی زیارت کرائی اور دستاربندی کرکے درگاہ شریف کے تبرکات بھی دئے، ساتھ ہی درگاہ کے امام مولانا اشتیاق برکاتی نے ملک میں امن وامان کی خوشحالی، قومی یکجہتی کے فروغ اور بقائے باہمی ہم آہنگی کی دعا کرائی۔

    اس موقع پرجمال احمد صدیقی نے اخباری نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اولیا ئے عظام کے مزارات پر آکر روح کو تسکین ملتی ہے، کیو نکہ اولیاء اللہ کے مزارات پر رب تعالی کے رحم وکرم اور نوازشات کی بارشیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے کے بعد مجھے بہت اچھا محسوس ہوتاہے، اس سے قبل بھی کئی بار خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ کی درگاہ میں حاضری دیتا رہتاہوں، نیز ہماری کوشش ہے کہ موجودہ وقت کے تحت وطن عزیز میں صوفیوں کا جو پیغام ہے، اسکو مزید فروغ دیا جائے۔ محمد عرفان احمد نے پرمسرت بتایا کہ ہندوستان بھر کی درگاہوں میں حاضری کیلئے جاتے ہیں اور جو مرادیں لیکرجاتے ہیں وہ پوری بھی ہوتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ :صرف سیاحوں کے سفرناموں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا
    یہ بھی پڑھیں  این آر سی غریبوں کے خلاف : پرینگا گاندھی

    محمد عرفان کا مزید کہنا تھا کہ بزرگان دین نے اپنی زندگی میں بہت نیک کام کئے ہیں، اسی وجہ سے بندوں کی بگڑی ہوئی قسمت سنورتی ہے، نیز اتنے سالوں بعد بھی اولیا ئے کرام کے دربار میں لوگوں کا تانتا لگا رہتا ہے، یہی صوفیائے کرام کی پہچان ہے۔ مسٹر عرفان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوفیا ئے عظام کی بارگاہ اقدس سے قدیمی روایت کے تحت محبت اور بھائی چارگی کا پیغا م جار ہاہے، جہاں بلا تفریق مذہب وملت بزرگوں کی چوکھٹ پر حاضری کیلئے جاتا ہے، جو گنگا-جمنی تہذیب کی عظیم مثال ہے

    جسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل دہلی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق جنرل سیکریٹری محمد صغیر سمیت مہرولی علاقہ کے بی جے پی لیڈران نے جمال صدیقی اور محمد عرفان احمد کا پھولوں کی مالاؤں سے شاندار طریقے سے پرتپاک استقبال کیا نیز شال کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ شرکت کر نے والوں میں ڈاکٹر سردار علی خان، ڈاکٹر اقبال غوری کے علاوہ تمام مسلک وفرقے کے علمائے دین بھی موجود رہے۔!

    یہ بھی پڑھیں  سرینگر: جامعہ مسجد سمیت بڑی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جو ہندو مسلمانوں کو بانٹے اسے ووٹ نہ دیں: اروندکیجریوال

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you