رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دارالحکومت دہلی میں آٹو گینگ کافی تیزی سے سرگرم

    نئی دہلی : دارالحکومت میں آٹو گینگ کافی تیزی سے سرگرم ہو گیا ہے۔ تازہ معاملہ مغربی ضلع کے راجوری گارڈن علاقے کا ہے۔ یہاں ایک جوڑے کاٹھگوں نے آٹو سے سامان غائب کر دیا۔ ٹھگی کا پتہ چلتے ہی متاثرہ نے راہگیر کی مدد سے آٹو ڈرائیور کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا۔ملزم کی شناخت پالم رہائشی محمد اسلام کے طور پر ہوئی ہے۔ملزم نے پوری واردات کو دو خواتین سمیت تین افراد کے ساتھ مل کر انجام دیا تھا۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر کے دیگر ملزمین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

    اطلاع کے مطابق شالکنی (24) خاندان کے ساتھ پالم علاقے میں رہتی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ وہ تہوار پر اپنے گاؤں ہردوئی یوپی سے گھر لوٹ رہی تھی۔ بدھ کی صبح ساڑھے چھ بجے وہ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر اتری۔ یہاں سے انہوں نے پالم کیلئے آٹو بک کیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ کچھ دور چلتے ہی آٹو ڈرائیور نے کہا کہ آٹو خراب ہو گیا ہے میں آپ کو دوسرے آٹو میں بیٹھا دیتا ہوں۔ ملزم نے دوسرے آٹو میںمتاثرہ کوبیٹھا دیا۔ آٹو میں پہلے سے دو خواتین سمیت تین افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ ٹیگور گارڈن پہنچتے ہی ملزم نے کہا کہ آٹو میں گیس ختم ہو گئی ہے۔ وہ گیس بھرواکر واپس آ رہا ہے۔ متاثرہ اور اس کے شوہرکو نیچے اتار دیا۔ ادھرمتاثرہ کو شک ہوا تو اس نے شوہر کو بتایا اور پرس چیک کیا تو پرس سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی غائب تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  مسلم قبرستانوں میں کرونا سے مرنے والوں کی تدفین روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں داخل پٹیش پر سماعت آج
    یہ بھی پڑھیں  کورونا مدت کے دوران، دہلی میں مقیم 13.66 لاکھ افراد کا پانی کا بل صفر آیا: ستیندر جین

    اس پر متاثرہ کے شوہر راکیش نے راہگیر کی مدد سے ملزم آٹو ڈرائیور کا پیچھا کرکے اسے مہتا چوک کے قریب روک لیا۔ آٹو سے دو عورت اور ایک مرد موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ ملزم کو متاثرہ نے پکڑ لیا اور معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you