رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مسجدوں میں اجتماع سے گریز کیا جائے ،امام ، موذن ، خادم سمیت چارافراد مسجد میں نمازجمعہ ادا کریں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی:مولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک انتہائی مہلک بیماری ہے ، صحت کے ماہرین اورڈاکٹروں کا متفقہ طورپر کہنا ہے کہ کسی متاثرہ شخص کی قربت اس کے پھیلنے کا سبب بنتی ہے ، لاک ڈاؤن یعنی مکمل طورپر بندی اسی لئے کی جاتی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے قریب نہ جائیں اور اپنے اپنے گھروں میں ہی ر ہیں ،یہ ایک متعدی بیماری ہے چنانچہ اس سے شدید اجتماعی ضررکا اندیشہ ہے ،

    شرعی طورپر خودکو اور دوسروں کو ضررسے بچاناضروری ہے اس صورت میں مسجد میں یاکسی اورجگہ جمعہ کی نماز کے لئے جمع ہونا قطعی مناسب نہیں ہے ، ہم امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسجد میں خادم ، موذن اورامام کے علاوہ اورایک آدمی یعنی بشمول امام چارافرادنمازجمعہ اداکرلیں اورخطبہ مختصرکیا جائے ، ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ وزارت صحت کے علاوہ حکومت نے بھی کسی طرح کے اجتماع کو ممنوع قراردیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  آٹھ اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ میں شامل

    اور اس نے اپنے آڈرکی دفعہ ۹ میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ تمام لوگ مذہبی مقامات کو اپنے اجتماعات کیلئے بند رکھیں اس لئے محتاط رہنا چاہئے ، انسانی زندگی کی حفاظت کے لئے شرعی ہدایات کو ملحوظ رکھیں جذبات کے بجائے شریعت کی منشاء کے مطابق عمل کریں اورانسانیت کی بنیادپر مذہب سے اوپراٹھ کر محلہ وپڑوس میں موجودغریب اورمعاشی طورپر کمزورافرادکا بطورخاص خیال رکھاجائے

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی صدر سبھاش برالا نے دیا استعفیٰ

    کیونکہ اللہ کے غصہ سے نجات حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ غریب ونادارلوگوں کے ساتھ حسن سلوک بھی ہے ، حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈاکرنے والاہے ، مولانامدنی نے کہا کہ حکومت کو بھی غریب اورمحروم طبقات کے لئے کوئی ایسی حکمت عملی تیارکرنی چاہئے جس سے کوئی غریب بھوکا نہ رہ جائے ۔

    یہ بھی پڑھیں  قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you