رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32ملزمین کو بری قرار دیا ہے ۔

    سی بی آئی کے خصوصی جج سریندر کماریادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بابری مسجد کی مسماری کسی سازش کا حصہ نہیں تھا۔کار سیوا کے نام پر لاکھوں افراد اجودھیا میں یکجا ہوئے اور انہوں نے اشتعال میں مسجد کو منہدم کیا۔خصوصی جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی ہے جبکہ پیش کئے گئے فوٹو گراف کے نیگیٹیو نہیں دئیے گئے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کے انہدام میں ان ملزمین کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔سی بی آئی جج نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہو اچانک تھا ۔اس کے لئے پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔

    بابری مسجد کے انہدام کے معاملے میں 49لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا جس میں شنوائی کے دوران اشوک سنگھل،بال ٹھاکرے ، بشنو ہر ڈالمیا اور راج ماتا وجیا راجے سندھیا سمیت 17افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہوا نو روزہ عالمی کتاب میلہ

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر لال کرشن اڈوانی،مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ،اوما بھارتی، سادھوی رتمبھرا ،ونے کٹیار،مہنت نرتیہ گوپال داس،رام ولاس ویدانتی، چنپت رائے ،مہنت دھرم داس، ستیش پردھان،پون کمار پانڈے ،للو سنگھ،پرکاش ورما، وجے بہادر سنگھ، سنتوش دوبے ،گاندھی یادو، رام جی گپتا، برج بھوشن شرن سنگھ، کملیشور ترپاٹھی، رام چندر ،جے بھوان گوئل،اوم پرکاش پانڈے ، امرناتھ گوئل،نئے بھان سنگھ پویا،ساکشی مہاراج، ونے کمار رائے ،نوین بھائی شکلا،آر این شریواستو، اچاریہ دھرمیندر دیو سدھیر ککڑ اور دھرمیندر سنگھ گرجر پر مقدمہ چل رہا تھا۔

    سپریم کورٹ نے اراضی ملکیت معاملے میں فیصلے سنانے کے بعد اس معاملے کی حتمی فیصلے کے لئے 31اگست کی تاریخ طے کی تھی۔ لیکن بعد میں تاریخ کو بڑھا کر 30ستمبر کردیا گیا تھا۔خصوصی جج نے 31اگست تک سماعت پوری کرلی تھی اور دو ستمبر سے فیصلہ لکھنا شروع کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  یس بینک بحران کا شکار،نہیں نکال سکیں گے 50 ہزار سے زیادہ

    سی بی آئی اور ملزمین کے وکیلوں نے تقریبا آٹھ سو صفحات پر مشتمل تحریری بحث داخل کی۔اس سے پہلے سی بی آئی نے 351گواہ پیش کئے ۔ مسمار کی گئی مسجد پر بنائے گئے عارضی مندر کے مقدمے کی بنیاد پر پولیس نے 8دسمبر 1992 کو مسٹر اڈوانی کو گرفتار کیا اور انہیں للت پور کے ماتا ٹیلہ باندھ گیسٹ ہاوس میں رکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  سدا رمیا نے بی جے پی حکومتکو کہا ہٹلر حکومت

    6دسمبر کو بابری مسجد مسماری پر رام جنم بھومی تھانے کے انچارج پی این شکلا نے لاکھوں نامعلوم کار سیوکوں کے خلاف کیس نمبر 197داخل کیا جس میں مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ اس میں مسجد کو منہدم کرنے کی سازش، مارپیٹ اور ڈکیتی شامل تھی۔

    مسجد کا ڈھانچہ گرائے جانے کے بعد کیس نمبر 198داخل کیا گیا جس میں آٹھ لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔ اس میں رام کتھا کنج سے مذہبی جذبات کو برانگیختہ کرنے والی تقریر کر کے مسجد کو منہدم کرنے کا الزام لگایا گیا۔اس کیس میں اشوک سنگھل،گری راج،کشور،لال کرشن اڈوانی، بشنو ہری ڈالمیا،ونے کٹیار،اوما بھارتی اور سادھوی رتمبھرا نامزد ملزم بنائے گئے ۔

    تعزیرات ہند کی دفعات 153اے ،ا153بی،اور149 کے تحت یہ مقدمہ رائے بریلی کی عدالت میں چلا۔بعد میں اسے لکھؤ سی بی آئی کی عدالت میں چل رہے مقدمے میں شامل کرلیا گیا۔رائے بریلی کی عدالت نے 17سال پہلے مسٹر اڈوانی کو اس معاملے سے بری کردیا تھا اور مرلی منوہر جوشی سمیت 7کے خلاف فرد جرم داخل کر کے مقدمہ چلانے کی اجازت دی تھی۔الزام طے ہونے کے فیصلے کے پیش نظر مسٹر جوشی کو وزارت سے استعفی دینا پڑا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی قائدین اپنے جھوٹ پر دہلی کے عوام سے معافی مانگیں : سنجے سنگھ

    رائے بریلی سی بی آئی کے اسپیشل مجسٹریٹ وی کے سنگھ نے 19ستمبر کو 130صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سی بی آئی مسٹر اڈوانی کو ثابت نہیں کرپائی ہے ۔خصوصی عدالت نے بقیہ سات کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دی تھی۔تقریبا 8سال تک دو عدالتوں میں چلے مقدمے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔سپریم کورٹ نے دونوں مقدموں کی سماعت ایک ہی خصوصی عدالت میں کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد رائے بریلی کی خصوصی عدالت ختم کرکے سبھی کاغذات لکھؤ کی عدلات کو بھیج دئیے گئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  سیلم پور میں ڈرون سے نگرانی ، یوپی کے 21 اضلاع میں ہائی الرٹ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you