رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بابری مسجد پر جمعیۃعلماء ہند کی ریویوپٹیشن خارج

    عدالت کے اس فیصلہ سے سخت مایوسی ہوئی ، کیوریٹوپٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ مجلس عاملہ کرے گی : مولانا ارشدمدنی

    نئی دہلی:سپریم کورٹ کی چیف جسٹس اے ایس بوبڑے کی سربراہی والی بینچ نے آج مختصر سماعت کے بعدبابری مسجد پرآئے فیصلہ کے خلاف جمعیۃعلماء ہند ودیگر کی نظرثانی (ریووپٹیشن )کی تمام اپیلوں کو خارج کردیا ، اس کے ساتھ ہی بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں انصاف کی جو مدھم سی لونظرآرہی تھی وہ بھی خاموش ہوگئی ، قابل ذکر ہے کہ جمعیۃعلماء ہند نے اپنے ریویوپٹیشن گزشتہ 2؍دسمبر کو داخل کی تھی جس میں ایسے بہت سے نکتوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو 9؍نومبر کے فیصلہ میں موجودتھے پٹیشن میں واضح طورپر کہا گیا تھا کہ ایک طرف تو عدالت نے اپنے فیصلہ میں بابری مسجد کے اندرمورتیاں رکھے جانے اور پھر مسجد کی شہادت کو غیر آئینی اور غیر قانونی عمل سے تعبیر کیا ہے مگر فیصلہ میں مسجد کی جگہ انہی لوگوں کو دیدی جو بالواسطہ طورپر اس کے مجرم تھے ، جمعیۃعلماء ہند نے ریویوپٹیشن آئین کی دفعہ 137کے تحت داخل کی تھی جس میں عدالت کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کا اختیاردیا گیا ہے ،

    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی ، اس سے پہلے بھی جانے کتنے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں ریویوپٹیشن داخل ہوچکی ہے جن میں سے متعددریویوپٹیشن پر عدالت نے غوربھی کیا ہے اور فیصلہ بھی صادرکیا ہے ، آج جو کچھ ہوا اس پر اپنے فوری ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ جس طرح یک لخت ریویوپٹیشن خارج ہوئی اس سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے ، جمعیۃعلماء ہند نے انصاف کے حصول کے لئے قانونی طورپر دیئے گئے حق کا استعمال کرتے ہوئے نظرثانی کی یہ درخواست عدالت میں داخل کی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر ثبوت وشواہد مسجد کے حق میں تھے اور فاضل عدالت کے فیصلہ سے بھی ہمارے موقف کی تائید ہوتی ہے ، عدالت نے یہ کہیں نہیں مانا ہے کہ مندرتوڑکر مسجد کی تعمیر ہوئی تھی ، دوسری طرف مخالف فریقین اپنے دعویٰ کے حق میں آستھا کے سوا کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکے ، چنانچہ 9؍نومبر کو جو فیصلہ آیا وہ ہماری توقعات کے قطعی برعکس تھا مگر اب نظرثانی کی اپیل جس طرح خارج ہوئی وہ اتنہائی مایوس کن ہے ،

    یہ بھی پڑھیں  مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان
    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹر میں جو ہوا وہ سیاسی فریب اور مینڈیٹ کی توہین: سرجیوالا

    مولانا مدنی نے کہاکہ جمعیۃعلماء ہند نے کسی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتی ، ہمارے اس طویل قانونی جدوجہد کا نتیجہ مسلمانوں کے حق میں نہیں رہا اس کا ہمیں ہمیشہ افسوس رہے گا ۔ انہوں نے آخرمیں ملک کے ان تمام انصاف پسند لوگوں کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے اس معاملہ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے مسلمانوں کے موقف کی حمایت کی اور جو سمجھ میں نہ آنے والی چیز تھی اس پر کھلے طورپر نقدکیا مولانامدنی نے اس بات کے لئے مسلمانوں کی بھی ستائش کی کہ 9 ؍نومبر کو آئے فیصلہ کے بعد انہوں نے بے مثل صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بارپھر یہ ثابت کردیا کہ ان کے نزدیک ملک کا امن ،اتحاد اور بھائی چارہ زیادہ اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ایثار اور قانون کے احترام کی ایک ایسی نظیر پیش کی ہے جس کے لئے انہیں تاریخ ہمیشہ یادرکھے گی ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت نے تامل زبان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اکیڈمی قائم کی: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you