نئی دہلی: پچھلے دنوں بابری مسجد کے پیروکار اقبال انصاری پر حملہ ہوا تھا۔ ان کے گھر کے باہر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا۔ اقبال انصاری پریہ حملہ اس وقت ہوا جب بابری مسجد مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ میں چل رہیہے۔ وہیں اب بابری مسجد کے وکیل کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ٹویٹ معروف سلیبریٹی اور پدم شری مالینی اوستھی کا ہے۔ مالینی اوستی نے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے نیوز چینل آج تک کے اینکر روہت سردھانہ کو لکھا ہے۔ روہت سردانہ نے ٹویٹ کیا ’’کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کی علامت بھگوان رام کے وجود کو ہی عدالت میں وکیل راجیو دھون نے ردکردیا۔ مسلم فریق کے وکیل دھون نے کہا کہ رامائن ایک خیالی نظم ہے۔ اسی طرح کی بات یوپی اے حکومت کے دوران رام سیتوکے معاملے میں ایک حلف نامے میں بھی کہی گئی تھی۔ سردانہ کے ٹویٹ کو ری کرتے ہوئے اوستی نے لکھا ، ’’ راجیو دھون جی کوایک بار عدالت سے باہر ،یہی بات عوام کے سامنے کہہ کر دیکھنی چاہئے، ،بس ایک بار! کہہکر دیکھیں
مالنی اوستھی کا ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے راجیو دھون کیلئے دھمکی قرار دیا ۔ لوگ سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں کہ مالینی اوستھی کے اس ٹویٹ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ دھون کو لنچنگ کی دھمکی دے رہی ہیں۔ فیس بک پر مالینی کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے صحافی پرشانت کنوجیہ نے لکھا ، “یہ اتر پردیش کے پرنسپل سکریٹری کی اہلیہ ہیں جو کھلے عام سے موب لیچنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔ اب سمجھئے کہ اترپردیش کی یہ حالت کیوں ہے؟ ان پرتو قاعدے سے دہشت گردی کا مقدمہ چلنا چاہئے ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ راجیو دھون سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔ وہ جمعیۃ علمائے ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کے مسلم فریق کے وکیل ہیں۔