رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی فساد میں ماخوذ کئے گئے مزید دولوگوں کی ضمانت منظور

    بے گناہوں کو انصاف دلانے تک ہماری کوشش جاری رہے گی: مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان کی ضمانت عرضداشتوں کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے، آج کرکاڈوما سیشن عدالت نے ملزمین شاداب احمد اور راشد سیفی کو ایف آئی آر نمبر 93/20 (دیال پور پولس اسٹیشن) مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔جمعیۃ علماء کے توسط سے ابتک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن عدالت سے دس ضمانت عرضداشتیں منظور ہوچکی ہیں۔

    جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات میں پھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک عرضیاں زیر سماعت ہیں۔آج اس معاملے میں گرفتار دو ملزمین شاداب احمد اور راشد سیفی کو ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پچیس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت پررہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے، سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت پررہائی کی سخت لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی سے نسق امن میں خلل پڑسکتا ہے لیکن عدالت نے دفاعی وکلاکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کرلی۔

    یہ بھی پڑھیں  جی ایس ٹی کونسل کو اپنی طرف سے قرض لینے کے لئے مرکز کو اختیار دینے پر غور کرنا چاہئے اور کیس وصولے جانے کی مدت 2022 سے آگے بڑھانی چاہیے : اروند کیجریوال

    جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاون وکیل ایڈوکیٹ دنیش نے کی اور عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پولس کی جانب سے چار ج شیٹ داخل کی جاچکی ہے اور ملزمین کے خلاف الزامات ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہیں لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149,436, 427 (خطرناک ہتھیاروں سے فساد برپا کرنا،آتش گیر مادہ یا آگ زنی سے گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر جمع ہونا)اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 (عوامی املاک کوآتش گیر مادہ یا آگ زنی سے نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور ملزمین گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  اولا ، اوبر ، ٹیکسی اور آٹو ڈرائیورکرایہ نہ بڑھائیں : اروند کجریوال
    یہ بھی پڑھیں  فیس بک پر جس طرح کے مواد کی تشہیر کی گئی تھی ، کوشش تھی کہ دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل ہنگامہ کیا جائے ، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے: راگھو چڈھا

    اس سے قبل انہیں دونوں ملزمین کو ایڈیشنل سیشن جج نے یف آئی آر نمبر 80/20 (دیال پور پولس اسٹیشن)مقدمہ میں بھی مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔جمعےۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملزمین کی ضمانت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعےۃ کی ابتداء سے کوشش رہی ہے کہ کوئی بے گناہ مسلمان جیل کے اندر نہ رہے، اس لئے ہم نے ملک بھر میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتارمسلم نوجوانوں کا مقدمہ مضبوطی سے لڑکر درجنوں نوجوانوں کوباعزت بری کروایا ہے اوردہلی فسادات میں جبراملوث کئے گئے بے قصورلوگوں کے عدالت سے بری ہونے تک جمعےۃ کی کوشش جاری رہے گی

    انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کی ٹیم اس سلسلے میں نہایت تندہی کے ساتھ اس کام میں لگی ہوئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اب تک دس لوگوں کی ضمانتیں منظورہوچکی ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ ایک ایک ملزم پر کئی کئی ایف آئی آر درج ہیں لہذا جب تک تمام ایف آئی آر(مقدمات) میں ضمانت نہیں ہوجاتی ملزمین کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے، ایک ایک ملزم پر ایک ساتھ کئی ایف آئی آر درج کرنے کے پیچھے شاید پولس کا یہی مقصدبھی تھا کہ انہیں آسانی سے ضمانتیں نہ مل سکیں، لیکن جس نہج پر ہمارے وکلاء کام کررہے ہیں وہ دن دور نہیں جب مسلم نوجوانوں کو جیل کی صعوبتوں سے راحت حاصل ہوگی اور وہ کھلی فضاؤں میں سانسیں لے سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  عوام کے گھروں کی دہلیز تک راشن کی فراہمی ، آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے2500گاڑیوں کو دکھائی جھنڈی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  شاہین باغ مظاہرہ: پیسہ لے کر احتجاج کرنے کے الزام پر خواتین نے بھیجا بی جے پی آئی ٹی سیل سربراہ امت مالویہ کو نوٹس

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you