رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی فساد معاملے میں ماخوذ دو ملزمین کی ضمانت منظور

    جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے ابتک آٹھ ملزمین کو ضمانت ، باقی ملزمین کی ضمانت کی کوشش جاری

    نئی دہلی : جمعیۃ علمائے ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ دو ملزموں کی ضمانت کے ساتھ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمین کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ جمعےۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ دہلی فساد میں مبینہ تمام ملزمین کی ضمانت اور عدالت سے برات تک جمعےۃ کی کوشش جاری رہے گی۔ دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلمانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لیئے مشہور جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات میں پھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے

    اور صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی زیر نگرانی ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک عرضیاں زیر سماعت ہیں۔آج اس معاملے میں گرفتار دو ملزمین ریحان احمد اور ارشد قیوم کو دہلی ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پرر ہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ان ملزمین کو ایف آئی آر نمبر 117/20 پولس اسٹیشن دیال پور مقدمہ میں ضمانت پر رہائی ملی ہے۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاونین وکلاء ایڈوکیٹ دنیش و دیگرنے کی، ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات147,148,149,436, 427 اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں نجی اسپتالوں کی کورونا پر ’بلیک مارکیٹنگ‘ چلنے نہیں دیں گے: اروند کیجریوال

    اور ملزمین گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے۔اس سے قبل7 اکتوبرکو بھی دہلی ہائی کورٹ نے جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے داخل کردہ عرض داشت پر دہلی فساد کے اہم ملزم بتائے گئے طاہر حسین کے ساتھی ارشاد احمد کو بھی ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے،دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت نے اپنے حکم میں کہا کہ سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر گواہوں کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ ملزم کو غلط پھنسایا گیا ہے نیز اس معاملے میں ٹرائل ختم ہونے میں وقت لگے گا لہذا ملزمین کو پچیس ہزار روپئے کہ ذاتی مچلکہ اور ایک ضامن دار کی عوض پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے کیا پولیس سائنس کانگریس کا افتتاح

    دہلی ہائی کورٹ سے ایک جانب جہاں متذکرہ ملزمین کو ضمانت حاصل ہوئی ہے وہیں کڑکڑڈوما سیشن عدالت کے جج ونود یادو نے سرکاری وکیل کی سخت مخالفت کے باوجود ملزمین محمد ریحان، محمد عابد، محمد شاداب، راشد سیفی، ارشد قیوم مونوکو ایف آئی آر نمبر 80/20 دیال پور مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ اس معاملے میں ابتک آٹھ ملزمین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ دیگرملزمین کی ضمانت لیئے وکلاء کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دہلی فسادات کے ملزمین اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے قانونی امداد کی درخواست موصول ہونے کے بعد جمعیۃ علماء دہلی کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالرازق نے علاقے کا سروے کرکے درجنوں وکلاء سے ملاقات کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی جس کے بعد صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے سینئر ایڈوکیٹ بابر چوہان کی قیادت میں وکلاء کا ایک پینل تشکیل دی جس نے ملزمین کے مقدمات کی فائلیں ترتیب دینے کے ساتھ ملزمین کی ضمانت عرضیاں داخل کرنا شروع کردی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے کیا پولیس سائنس کانگریس کا افتتاح

    جمعیۃ علماء ہند پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابتک ساٹھ سے زائد ملزمین نے قانونی امداد کے لیئے درخواست دی ہے جبکہ تقریباً سو ملزمین کے وکالت نامے دستخط کے لیئے دہلی کی مختلف جیلوں میں بھیجے جاچکے ہیں۔دہلی فساد مقدمہ کی نگرانی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم(لیگل ایڈوائز جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی) نے کہا کہ گرفتاری کے بعد بیشتر ملزمین نے عجلت میں ضمانت عرضی داخل کی تھی جو مسترد ہوچکی ہے نیز جمعیۃ علماء ایسے ملزمین کے مقدمات میں ضمانت کی عرض داخل کررہی ہے جن کی ابتک ضمانت داخل نہیں ہوئی تھی۔

    جمعۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے دوملزمین کی ضمانت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعےۃ کی ابتداء سے کوشش رہی ہے کہ کوئی مسلمان جیل کے اندر نہ رہے، اسی لئے ہم نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتارمسلم نوجوانوں کا مقدمہ مضبوطی سے لڑکر درجنوں نوجوانوں کو بری کروایا ہے اوردہلی فسادات کے ملزمین کی ضمانت اور عدالت سے بری ہونے تک جمعےۃ کی کوشش جاری رہے گی اور ہمارے وکلاء کی ٹیم اس سلسلے میں نہایت تندہی کے ساتھ اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈی یو ایس یو انتخابات: صدر سمیت 3 عہدوں پر اے بی وی پی کا قبضہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ڈی یو ایس یو انتخابات: صدر سمیت 3 عہدوں پر اے بی وی پی کا قبضہ

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you