رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا ، AAP میں شامل ہوئے شعیب اقبال

    نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سبھی پارٹیاں سیندھ ماری میں لگی ہوئی ہیں۔ اسی بیچ کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے بڑے لیڈران اور پرانی دہلی کے مٹیاممحل سے پانچ بار ممبراسمبلی رہے شعیب اقبال اپنے بیٹے سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بتا دیں کہ شعیب اقبال دہلی سرکار کے سابق ڈپٹی اسپیکر بھی رہے ہیں۔ وہ پانچ بار لگاتار جیت درج کرنے والے لیڈرہیں، دلچسپ یہ ہے کہ ہر بار شعیب اقبال نے الگ پارٹی سے الیکشن لڑا اور جیت درج کی۔

    شعیب اقبال کے ذریعہ عام آدمی پارٹی میں آنے سے ’آپ ‘کی مسلم کمیونٹی میں پکڑ اور مضبوط ہوگی۔ کیونکہ شعیب اقبال کو دہلی کے لیڈران میں مسلم چہرے کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ 2015 میں ہوئے الیکشن میں وہ عام آدمی پارٹی کی لہر میں ہار گئے تھے، لیکن اس سے پہلے 2013 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بھی شعیب اقبال مخالف حالات کے باوجود جیت درج کرنے میں کامیاب رہے تھے، لیکن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جب 2015 میں چناؤ ہوا تو ’آپ ‘کی لہر میں وہ ہار گئے۔ باوجود اس کے شعیب اقبال کی سماج میں پکڑ کمزور نہیں پڑی ہے۔ ان کے بیٹے آلمحمد اقبال نے کانگریس کے ٹکٹ پر کونسلر کا الیکشن جیتا ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ترمیم شدہ بل کی منظوری کے بعد ، ایل جی کے پاس تمام اختیارات ہوں گے اور دہلی حکومت کے محب وطن بجٹ میں لائی گئی تمام تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ ان کی طرف سے ہوگا: گوپال رائے

    امانت اللہ خان کا ہے بڑا کردار
    شعیب اقبال کوعام آدمی پارٹی میں لانے میں اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کاکردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ در اصل عام آدمی پارٹی کو دہلی میں مسلم سماج کے قدآورلیڈر کی ضرورت تھی، لیکن مسلم چہرے والے بڑے لیڈر کانگریس کے پاس تھے،جس میں ہارون یوسف، چودھری متین، اور شعیب اقبال ہیں۔ ’آپ ‘ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی کوششوں سے عام آدمی پارٹی کانگریس میں سیندھ ماری کرنے میں کامیاب رہی اور پانچ بار کے ممبر اسمبلی شعیب اقبال کو’ آپ‘ کی رکنیت دلا دی۔

    یہ بھی پڑھیں  حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء ؒ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

    تو چناؤ نہیں لڑیںگے عاصم
    شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی میں آنے کے بعد مٹیامحل سے عام آدمی پارٹی کے موجودہ ممبر اسمبلی عاصم احمدخان کی مشکلیں بڑھ گئیں ہیں۔ بتا دیں کہ عاصم احمدخان کیجریوال سرکار میں وزیر تھے، پھر بدعنوانی کے الزام میں انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، اسکے بعد 2019 میں انہیں دہلی حج کمیٹی کا چیئرمین بھی بنایا گیا تھا۔ مانا جا رہا تھا اس بار مٹیامحل سے موجودہ ممبراسمبلی کا ٹکٹ کٹ جائیگا، لیکن ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھ رہا تھا کہ عاصم کی جگہ ٹکٹ کسے ملے گا، لیکن شعیب اقبال کے ’آپ‘ میں شامل ہونے کے بعد ’آپ ‘کی تلاش لگ بھگ ختم ہو گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کی مانیں تو شعیب اقبال یا انکے بیٹے آلمحمد اقبال کو مٹیامحل سے ٹکٹ دیا جائیگا۔

    یہ بھی پڑھیں  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے 'دہلی میں آزادی کی جدوجہد' کے عنوان سے آرکائیو نمائش کا افتتاح کیا

    اب ان لیڈران پر ہے نظر
    شعیب اقبال کے ذریعہ کانگریس چھوڑنے اور آپ کا دامن تھامنے کے بعد مانا جا رہا ہے، دہلی کانگریس کے کئی مسلم لیڈرعام آدمی پارٹی میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان میں پانچ بار کے ممبر اسمبلی چودھری متین کا نام اہم طور سے شامل ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ متین چودھری جلد ہی کانگریس چھوڑکر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو جا ئینگے۔ بتا دیں کہ متین چودھری دہلی کے سیلم پور سے لگاتار پانچ بار ممبراسمبلی رہے ہیں۔ وہبھی سال 2015 میں عام آدمی پارٹی کی لہر میں ہار گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہزاروں پولیس اہلکاروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے کیا احتجاج

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you