رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جھارکھنڈ: بی جے پی کو لگا شدیدجھٹکا ، ہیمنت کا وزیر اعلیٰ بننا یقینی

    رانچی : جھاکھنڈ میں آج ہورہی گنتی کے رجحان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) ،کانگریس اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کا مہاگٹھ بندھن 44 سیٹوں پر سبقت بنا کر حکومت بنانے کی صورت میں نظر آرہاہے وہیں وزیراعلیٰ رگھور داس کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر انتخاب میں شکست کھاتے نظر آرہے ہیں ریاستی الیکشن دفترکے مطابق جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کیلئے ہورہی گنتی میں سہ پہر تین بجے تک جے ایم ایم 26 اور اس کی حلیف کانگریس 14 اور راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی)04 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جے پی 26 ، جھارکھنڈ ویکاس مورچہ ( جے وی ایم ) 03 ، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین 04 اور راشٹروادی کانگریس پارٹی ( این سی پی )01 ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔لینن وادی ایک اور آزاد نے دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  خدارا ”کورونا“ جیسی مہلک بیماری کو میڈیا مذہبی رنگ نہ دے : مولانا ارشدمدنی کی اپیل

    وزیراعلیٰ رگھور داس خود جمشید پور سیٹ پر پیچھے چل رہے ہیں۔گنتی میں شروعاتی دورمیں پیچھے چل رہے بی جے پی کے باغی آزاد امیدوار سریو رائے اب مسٹر رگھور داس سے 5894 ووٹوں کے فر ق سے آگے چل رہے ہیں۔ ابھی تک کی گنتی میں مسٹر رائے کو جہاں 27790 ووٹ ملے وہیں داس نے 21896 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح ان کے کابینہ کے ساتھی اور مدھے پور سے بی جے پی امیدوار راج پالیوار جے ایم ایم کے حاجی حسین انصاری سے 10127 ووٹ پیچھے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گیلوا چکر دھر پور میں جے ایم ایم کے سکھ رام اڑاؤں سے 13529 ووٹوں سے اور اسمبلی اسپیکر دنیش اڑاؤں سسئی اسمبلی حلقہ میں جے ایم ایم کے جیگا سوشرن ہورو سے 27774 ووٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کاغذات نامزدگی کے آخری دن بی جے پی پر برسے سسودیا
    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت نے وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا کیاعلان

    کانٹے کے مقابلے میں پھنسی سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر لوئس مرانڈی دمکا میں ایک بار پھر جے ایم ایم کے ہیمنت سورین سے پیچھے ہو گئی ہیں۔ مسٹر سورین ڈاکٹر مرانڈی سے 890 ووٹوں سے آگے ہوگئے ہیں۔ مسٹر سورین برہیٹ سیٹ میں بھی مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں۔وہاں وہ بی جے پی امیدوار سمان مالٹو سے 12374 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اسدالدین اویسی کے خلاف درج ہوا ایک اور مقدمہ

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you