رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اچھے دن کا ’بھونپو‘ بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کو کیا پنکچر: پرینکا گاندھی

    لکھنو:مرکز کی مودی حکومت معاشی محاذ پر پوری طرح سے ناکام نظر آ رہی ہے۔ جی ڈی پی میں زبردست گراوٹ ہے اور ملازمت پر قحط طاری ہے۔ تقریباً سبھی سیکٹر میں بحران کی آمد دستک دیتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایسے میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔پرینکا گاندھی نے معیشت کو ایشو بناتے ہوئے مودی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ جی ڈی پی شرح ترقی سے صاف ہے کہ اچھے دن کا بھونپو بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کی حالت پنکچر کر دی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’نہ جی ڈی پی گروتھ ہے، نہ روپے کی مضبوطی۔ روزگار غائب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  آج کا دن بھارت کی تاریخ میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے

    اب تو واضح کرو کہ معیشت کو برباد کر دینے کی یہ کس کی کوش ہے؟‘‘دوسری طرف کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ہفتہ کی صبح ٹوئٹ کر کے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر حملہ کیا۔ سرجے والا نے گزشتہ 6 سہ ماہی سے جی ڈی پی میں درج کی جا رہی گراوٹ کے گراف کو ٹوئٹ کر مودی حکومت سے پوچھا ہے کہ معیشت کی جوا بدحالی ہوئی ہے کیا یہی نیا ہندوستان ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت میں معیشت کی بدحالی! کیا یہ ہے ’نیا ہندوستان‘؟‘‘واضح رہے کہ معاشی محاذ پر مودی حکومت کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ شرح ترقی سات سال کی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 5 فیصد پر پہنچ چکا ہے جب کہ گزشتہ سہ ماہی میں یہ 5.8 فیصد تھا۔ گرتی شرح ترقی کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور 5 فیصد کے اعداد و شمار پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  یہ بل زرعی صنعت کی نجکاری کی سمت ایک قدم ہے، اس بل کو متعارف کرانے کے بعد ایم ایس پی ختم ہو جائے گا اور نجی کھلاڑیوں کو کھلی چھوٹ مل جائے گی : بھگونت مان

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن میں غریبوں کا سہارا بنے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you