رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بی جے پی کے قومی رہنما محمد عرفان احمد نے ’سیوا سپتاہ‘ کے تحت ضرورت مندوں کی تعاون ومدد کی

    وزیر اعظم کے یوم ولادت کے موقع پرحضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ میں تقاریب کا اہتمام

    نئی دہلی : وزیر اعظم نریندرمودی کے 70ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں 14سے 20ستمبر تک’سیواسپتاہ‘(خدمت ہفتہ) کے طور پرمنایا جارہا ہے۔اسی کے تحت بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمدعرفان احمدنے اپنے ایک وفد کے ہمراہ ہندوستانی کے روحانی تاجدار خواجہ سید محمد نظام الدین اولیارحمۃ اللہ تعالی علیہ کی درگاہ شریف میں پہنچ کر 70زائرین کو ماسک تقسیم کئے، 70غریبوں کو کھانا کھلایا اور 70لوگوں کو شربت پلاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عملی جا مہ پہنایا،ساتھ ہی عقیدتمندوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کیا اورصاف صفائی کے ساتھ رہنے کی تلقین کی۔

    اس دوران سلطان المشائخ حضرت محبوب الہی علیہ الرحمہ کے سجادہ نشین پیرجی غلام نظام نظامی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے 70ویں پیدائش پر عمردرازی کی دعا کرائی،ساتھ ہی ملک وسلامتی اوربھائی چارگی کے فروغ کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ اس سے قبل حضرت نظام الدین ؒ کے آستانہ عالیہ میں محمد عرفان احمد سمیت دیگر لوگوں کی گلپوشی وپگڑی باندھ کر استقبال کیاگیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے کیا پولیس سائنس کانگریس کا افتتاح

    اس موقع پرمعروف ومشہور بی جے پی لیڈر محمد عرفان احمد نے ’نامہ نگاروں‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندربھائی مودی کی 70ویں سالگرہ کے پُر مسرت موقع پرپورے ہندوستان میں ’سیوا سپتاہ‘ کے تحت غریبوں، یتیموں، مسکینوں،مزدوروں، ضرورتمندوں،بیواؤں اور لاچار ومعذورافراد کی مدد وتعاون کے تحت بی جے پی کارکنان اپنے اپنے طور خدمت انجام دے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ایم آئی ایم نے مفتی اسامہ ادریس ندوی کو بنایا کمشنری صدر

    مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ بھارت میں انفراسٹکچر پر جتنا کام وزیر اعظم مودی جی نے کیا ہے، اتنا اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا، وہیں ’آتم نربھر کرشی،آتم نربھربھارت‘کے تحت بے شمار کام کیاہے، جو سنہرے حرفوں میں لکھے جا نے کے قابل ہے۔محمد عرفان کا یہ بھی کہناتھاکہ جس طرح سے وزیر اعظم نے ہندوستان میں عالمی وباکوروناوائرس پر کنٹرول کیا ہے، اس سے بڑے بڑے ممالک حیرت زدہ ہیں اورعالمی سطح کے سربراہان وزیر اعظم کے اقدامات کی ستائش کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  پرشانت بھوشن کو توہین عدالت کا قصوروار دیا قرار

    وہیں عرفان احمد نے شہریوں سے کورونا وبا سے بچاؤ کی اپیل کی اور کہاکہ کورونا جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے اشد ضروری ہیکہ فیس ماسک گھر سے باہر نکلتے وقت ضرور لگائیں،کیو نکہ سماجی دوری، ہاتھوں کو سینی ٹائزر اور فیس ماسک اس موذی وبا سے بچنے کیلئے شدید ضروری ہے،کیو نکہ بارہا انتظامیہ سمیت عالمی ادارہ صحت کے علاوہ سبھی ماہرین اپیل کر رہے ہیں کہ ان تینوں چیزوں کو مستقل پابندی کے ساتھ کریں، یہ عمل ہمیں اور اپنے معاشرہ کو کورونا سے پاک صاف بنا نے کی لئے اہمیت کا حامل ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے تمام فریقوں کو جاری کیا نوٹس

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you