رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کینسر کی مریض ندھی نے عالمی مقابلے میں جیتا تین سونے کا تمغہ

    نئی دہلی:نو سالہ ندھی بائی پوتو جنہیں آج سے تین سال پہلے کینسر کا مریض قرار دیا،نے اپنی محنت اور لگن سے مختلف کھیلوں میں اپنا نام کمایا اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اُن کے اِس جذبے اور ہمت کو من کی بات میں واہ واہی دی۔ ندھی اُن دس کینسر بچوں میں شامل ہے جنہوں نے  2019 کے بچوں کے عالمی کھیلوں میں حصہ لیا اور بین الاقوامی سطح پر اُن کو داد ملی۔ اُن میں سے اکثر بچے غریب اور کمزور طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سارے کینسر کے مریض ہیں۔ ندھی کی والدہ جیوتی نے کہاکہ جب اُس کی بیٹی کو چھ سال کی عمر میں کینسر ہوا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔ مجھے خود اپنی زندگی بے معنی نظر آنے لگی کیونکہ میں اپنی بچی کے درد کو برداشت نہیں کر پارہی تھی لیکن کچھ مہینوں کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں اُن کے پیر کا آپریشن ہوگیا۔ اس کے بعد اُن کی حالت میں بہتری آئی۔ حال ہی میں روس کے دارالخلافہ ماسکو میں کینسر مریضوں کے عالمی کھیلوں میں حصہ لیا اور یہاں پر انھوں نے تین سونے کا تمغہ اور ایک کانسے کا تمغہ مختلف کھیلوں میں حاصل کیا۔ اِس سے اُن کا جذبہ قوت بڑھ گیا اور ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کینسر سے کبھی اثر انداز ہی نہیں ہوئی تھیں۔ ان کے اس جذبے سے دوسرے مریضوں کو بھی حوصلہ ملا۔ ٹاٹا میموریل کے ڈاکٹر پورنا جو بچوں کے کینسر کا علاج کررہے ہیں۔ ان کے بازآبادکاری کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں تاکہ وہ زندگی میں کامیابی حاصل کریں۔ ایک طرف انھوں نے کینسر پر قابو پالیا ۔ دوسری طرف کھیلوں میں اپنا نام روشن کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سے منسلک 9 افراد ہلاک، 24 متاثر

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you