رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مرکز و ریاستی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے : بدر الدین قریشی

    ہاپوڑ (سید اکرام / ہند نیوز بیورو) ملک میں وبائی مرض کورونا وائرس کا قہر جاری ہے مرکزی وریاستی حکومتیں عوام کی پرواہ چھوڑ کر اپنی پارٹی اور اقتدار کو مظبوط بنانے پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اترپردیش میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں نوجوان سخت محنت کرکے امتحان ات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، سرکاری امتحانات پاس کرنے کے بعد ہی وہ اپنی زندگی کو بامقصد بنا سکتے ہیں ، لیکن ریاستی حکومت اور سرکاری مشینری کی ساز باز کر کے اساتذہ تقرری میں گھوٹالہ کیا جارہا ہے

    اس طرح کے گھوٹالوں سے نہ صرف نوجوانوں کا مستقبل خراب ہے بلکہ ان کا مسقبل تاریک ہوتا جارہا ہے جس کا ذمہ دار صرف اور صرف مرکزی و ریاسی حکومت ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارکانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری بدر الدین قریشی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےمرکزی وریاستی حکومتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یک روزہ بھوک ہڑتال اورمظاہرہ آج ہماری مجبوری ہے کہ ایک طرف ملک میں عوام ایک عالمی آفت کی وجہ سے پریشان ہے دوسری جانب ریاستی حکومت بدعنوانی اور عوام دشمنی پر اتری ہوئی ہے جس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا

    یہ بھی پڑھیں  نربھیا معاملہ: نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا انکار

    (ریاستی کوآرڈینیٹر ، اقلیتی کانگریس ڈاکٹر خالد محمد خان نے مرکزی و ریاستی حکومت کو عوام مخالف حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوام کی فکر چھوڑ کر پارٹی مفاد میں کام کررہی ہے پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کہ حکومت کا تیل مافیا اور صنعت کاروں کے ساتھ اشتراک عمل ہے تیل کی قیمت میں اضافہ کرکے اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے یہ حکومت غریب مخالف ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافہ غریبوں کی کمر توڑ دے گا۔ ملک میں انتشار پھیلے گا۔ حکومت آمریت پر اتر آئی ہے ، آواز اٹھانے والوں کو جیل میں ڈالاجارہا ہے

    یہ بھی پڑھیں  گرونانک نے جوکہاوہ کرکے دکھایا:شہپررسول

    لیکن کانگریس پارٹی کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر موجودہ حکومت کی مخالفت کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 250 گنا اور ڈیزل میں 800 گنا اضافہ کیا ہے! حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام عوام کو مستقل لوٹ رہی ہےعوام بہت پریشان ہیں اگر تیل کی شرح کم نہیں کی گئی تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔ سابق ایم ایل اے گجراج سنگھ نے کہا کہ اگرچہ خام تیل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی کم سطح پر آچکی ہیں

    یہ بھی پڑھیں  فوج نے ’ بعض اوقات ‘ طاقت کا بے جا استعمال کیا : سوچی

    لیکن مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12 دن سے مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ گذشتہ 12 دنوں میں مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔ان بڑھتی قیمتوں نے خاص طور پر عام لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ، نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے براہ راست ملک کے تاجر متاثر ہوئے ہیں۔

    سابق ایم ایل اے گراج راج سنگھ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 پیسے فی لیٹر اضافے پر مرکزی حکومت سے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بڑھتی افراط زر نے عام لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ مرکزی حکومت پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو جلد سے جلد واپس لےاور ملک کی عوام کو جو معاشی اور بنیادیطور پر بہر کمزور اور پریشان حال ہے

    کو سہولتیں فراہم کرے۔متھن تیاگی او صدر ابھیشیک گوئل نے مشترکہ طور پر کہا کہ اتر پردیش میں پی ڈی ایس ، ڈی ایچ ایف ایل ،اسکینڈل وغیرہ منظر عام پر آرہے ہیں ، حال ہی میں اتر پردیش میں اساتذہ کی بھرتی گھوٹالے کا 69000 واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین ، ​​وزراء اور انتظامی عہدیدار اس گھوٹالے میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن ریاستی حکومت بی جے پی قائدین کی حفاظت میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت کے اس گھوٹالے کی وجہ سے اتر پردیش میں ہزاروں نوجوان طلباء کا مستقبلداؤ پر ہے تاریخ میں ڈیزل کے نرخ پٹرول سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اساتذہ کی تقرری میںگھوٹالہ ہو رہا ہے۔ مودی اور یوگی ایک مکمل ناکامی کا نام ہے ان کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کیو جہ سے ملک مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال کادہلی کے ایک لاکھ خاندانوں کو نئے سال کا تحفہ
    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال کادہلی کے ایک لاکھ خاندانوں کو نئے سال کا تحفہ

    اس موقع پر سابق ضلع صدرسید ایازالدین ، ، سابق پی سی سی نورتن تیاگی ، ​​سابق پی سی سی ستیانارائن اگروال سابق ​​کونسلر راکیش کھنہ ، کونسلر سشیل شاستری ، کونسلر پریم شرما۔ ، کونسلر نریش بھٹی ، وکی شرما ، سیوا دل نائب صدر انکیت شرما ، سٹی میڈیا انچارج گورو گرگ ، میانک تیاگی ، کارتک شرما ، للت شرما ، گلزار احمد ، منڈیپ شرما ، رضوان قریشی ، منوج کوشک ، مکیش کوشک ، دھرمیندر کشیپ ، علوی ، کسم لتا ، ایڈووکیٹ دنیش سینی ، نثار خان ، احتشام قریشی ، منوج شرما ، وغیرہ موجود تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    نئی دہلی : کوویڈ -19 کے خلاف دہلی کی لڑائی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے...

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ...

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد...

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے...

    چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے...

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you