رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مرکزی حکومت نے منریگا میں 40 ہزار کروڑ روپئے کا اضافی بجٹ مختص کیا: تریویندر سنگھ راوت

    دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے جمعرات کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خودکفیل ہندوستان مہم کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ناموافق حالات کو سدھارنے کے ساتھ ہی جدید ہندوستان کی پہچان بھی بن رہی ہے ۔

    سکریٹریٹ میں واقع میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان مہم میں مائکرو، خورد اور متوسط (ایم ایس ایم ای) انٹرپرائز سیکٹر کو بہت ساری رعایتیں دے کر مضبوط کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم کے ذریعہ خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیے جانے کے بعد صرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  اچھے دن کا ’بھونپو‘ بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کو کیا پنکچر: پرینکا گاندھی

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے کے کولیٹرل فری قرض کا بندوبست کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کووڈ- 19 کے حالات میں غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی مدد کے لئے 1.70 لاکھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  وزاعظم کے تحفہ سے بہار کی ہوگی ہمہ جہت ترقی : نتیا نند رائے

    وزیر اعلی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے منریگا میں 40 ہزار کروڑ روپئے کا اضافی بجٹ مختص کیا۔ خود اتراکھنڈ میں ہی 36 ہزار نئے لوگوں کو منریگا میں کام مہیا کیا گیا ہے ۔

    مسٹر راوت نے کہا کہ ریاست میں واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں اور نوجوانوں کے لئے مکھیہ منتری سوروزگار یوجنا شروع کی گئی ہے ۔ اس میں 150 قسم کے کاموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you