رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سپریم کورٹ سے ملی پی چدمبرم کو ضمانت لیکن نہیں ہو سکے گی رہائی

    نئی دہلی : سپریم کورٹ آئی این ایکس میڈیا ڈیل سے وابستہ سی بی آئی کے معاملے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اگر چدمبرم کو دوسری معاملہ میں حراست میں لینے کی ضرورت نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے۔ کورٹ نے انہیں ایک لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم اور ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ کورٹ نے چدمبرم کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے نتائج کا ٹرائل کورٹ میں چل رہے مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کورٹ نے چدمبرم کو ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے سے منع کیا ہے۔ گزشتہ 18 اکتوبر کو عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ہوں گے منوج تیواری: ہردیپ پوری

    اگرچہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے چدمبرم جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے کیونکہ وہ ای ڈی کے معاملے میں حراست میں ہیں۔
    سماعت کے دوران سی بی آئی نے چدمبرم کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ ادھر، چدمبرم نے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے ضمانت کا مطالبہ کیا۔ سی بی آئی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا تھا کہ چدمبرم، ان کے بیٹے کارتی چدمبرم اور کمپنیوں سمیت 15 کے خلاف چارج شیٹ داخلکی گئی ہے۔ مہتا نے کہا تھا کہ سی بی آئی اس کی تفصیل نہیں بتائے گی کہ پی چدمبرم نے کس گواہ کو متاثر کیا لیکن اس کا نام کورٹ میں سیل بند لفافے میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گواہ اندرانی مکھرجی نہیں ہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی تشدد پر ایوان بالا میں ہنگامہ
    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ہوں گے منوج تیواری: ہردیپ پوری

    مہتا نے کہا تھا کہ اس بات کا شدید خطرہ ہے کہ گواہوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان کو متاثر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چدمبرم کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس وقت تک ضمانت نہیں دی جانی چاہئے جب تک اس کیس کے اہم گواہوں سے پوچھ گچھ نہیں ہو جائے۔ مہتا نے کہا تھا کہ سی بی آئی صرف آئی این ایکس ڈیل کی ہی جانچ نہیں کر رہی ہے بلکہ وہ چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی منظوری دینے میں ان کے اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کے کردار کی بھی جانچ کررہی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  سنجے راوت نے کسا طنز، بی جے پی نے اندھیرے میں حلف برداری کیوں کی

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you