رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی منظور

    نئی دہلی : ملک بھر میں زبردست مخالفت کے درمیان مذہب کی بنیاد پر شہریت فراہم کرنے والا متنازعہ شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا سے بھی منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران شیو سینا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ووٹنگ سے پہلے 6 گھنٹے طویل بحث کی گئی، جس کے بعد بل کو قانون کی شکل دے دی گئی۔راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔ تجویز کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 124 ووٹ پڑے۔بل پر ووٹنگ کے دوران شیو سینا غیر حاضر ہے کیوں کہ اس سے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب شمال مشرقی خطہ میں شہریت ترمیمی بل کی شدید مخالفت جاری اور اس کی وجہ سے حالات بے قابو نظر آ رہے ہیں۔ آسام میں ہزاروں طلباسراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ڈبروگڑھ میں پولس نے لاٹھی چارج کیا۔بدھ کے روز آسام، منی پور، تریپورہ، میزورم، اروناچل پردیش اور میگھالیہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ آسام میں ہزاروں طلبا نے اسمبلی کی طرف مارچ کیا جبکہ ڈیبروگڑھ میں پولس نے احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھی چارج کیا۔ بے قابو حالا کے پیش نظر فوج کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دریں اثنا، تریپورہ میں مظاہرین نے سڑک پر مارچ نکالا، یہاں ریاستی حکومت نے انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    واضح رہے کہ نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (نیسو) کی زیر قیادت 30 طلباء اور بائیں بازو کی تنظیمیں تین روزہ طویل احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔دراصل شمال مشرقی خطہ میں یہ خوف پھیلا ہوا ہے کہ بل کے نافظ ہوتے ہی یہاں کی زبان، ثقافت اور شناخت خطرے میں پڑ جائے گی۔ تاہم، امت شاہ نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں واضح کیا ہے کہ مرکز شمال مشرقی ریاستوں کی زبان، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔آسام میں گوہاٹی، دیبروگڑھ اور جوراہٹ میں مظاہروں نے پْر تشدد شکل اختیار کر لی ہے۔ یہاں بل کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ آسام کے متعدد علاقوں میں فوج نے فلیگ مارچ کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  پی ڈبلیو ڈی کی ہر سڑک کو بنائیں گے گڑھا مکت

    گوہاٹی اور ڈبروگڑھ یونیورسٹی میں بدھ کے روز ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے۔ مظاہرین نے آسام کی متعدد شاہراہوں پر آگزنی کر کے بھی احتجاج کیا۔گوہاٹی میں آل آسام اسٹوڈنٹ یونین کے ممبران بی جے پی سے لوک سبھا کے رکن کوین اوجھا کے گھر میں داخل ہو گئے اور ان کا پتلا نذر آتش کیا۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ہیمنت بسووا شرما کے گھر کے باہر بھی کالے جھنڈے دکھائے گئے۔ ڈیبروگڑھ میں طلباء نے 10 کلومیٹر طویل ’دس پور چلو‘ مارچ نکالا۔ یہاں مظاہرین نے پولس کی طرف سے لگائی گئیں متعدد رکاوٹیں توڑ ڈالیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے مخالف تحریک میں حصہ لینے والی ٹیچر معطل

    صورتحال پر قابو پانے کے لئے، پولس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔بڑے پیمانے پر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ریل خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ نارتھ فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر) نے بتایا کہ منگل کے روز مظاہرے کی وجہ سے لگ بھگ 14 ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا یا ان کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔ادھر، راہل گاندھی نے شمال مشرقی ریاستوں کے باشندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت کے بل پر وہ ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ کی حکومت اس بل کے ذریعے نسلی بنیادوں پر شمال مشرق کی صفائی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ حملہ ہے، نیز یہ شمال مشرق کے طرز زندگی اور ہندوستان کے تصور پر حملہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے انتخابی انچا رج مقرر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس پر چادر پیش کی

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you