رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تشدد کی چنگاری ہاپوڑ میں بھی پہنچی

    ہاپوڑ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف تشدد کی چنگاری ہاپوڑ میں بھی پہنچی اور آج جمعہ کی نماز کے بعد مختلف محلوں سے نوجوان طبقہ بلند شہر روڈ پر پہنچا اور وہاں سے بغیر کسی قیادت کے و بغیر اجازت کے تحصیل چوراہے پر پہنچے جہاں انہوں نے نعرہ بازی کی ہنگامہ کیا اوربھاری پولیس فورس کی موجودگی میں تحصیل چوراہے پر جام لگا دیا جہاں پولیس نے لاٹھی چارج کر آنسو گیس کے گولے چھوڑتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا ضلع مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر میمورنڈم لیا اور لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے گھروں کو لوٹنے کو کہا ۔

    ملک میںجاری شہریت ترمیم قانون کے خلاف شہر کے افراد نے بغیر کسی اعلان اور اپیل کے اپنے اپنے طورپر بلند شہرروڈ پر جمع ہونے شروع ہو گئے اور بغیر کسی قیادت کے من مانے طورپر پر تشدد احتجاج شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس نے بھی جواباً پولیس نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کرنے کی کوشش کی حالات بگڑنے پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے اس کے بعد بھیڑ نے پتھراؤ کردیا ہنگامہ کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے آناً فاناً میں شہر کے بازار بند ہو گئے اور سناٹاچھا گیا مشتعل ہجوم کے ہنگامہ کے مدِ نظر جمعیۃ العلما ٔ ضلع سکریٹری مفتی محمد ایوب قاسمی اور جامع مسجد کے امام قاری محمدعاصم نے آکر مشتعل ہجوم کو سمجھایا اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ ادتی سنگھ کے سپرد کیا ۔

    یہ بھی پڑھیں  شاندار کاردگردگی سے آئے خوش نظر ہیمنت ، والد سے لیا آشیر واد

    اسی دوران تحصیل چوراہے سے کوٹھی گیٹ ہوتے ہوئے مشتعل ہجوم نے راستہ میں کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی وہیں کسی سرکاری گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جس سے پولیس انتظامیہ اورضلع انتظامیہ نے مشتعل ہجوم کو واپس کے کر کے امن قائم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن چین کی فضا برقرار ہے اس سے قبل نماز جمعہ خطبہ سے پہلے سبھی مساجد کے آئمہ حضرات نے عوام سے پر امن رہنے اور کسی بھی تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی اس کے باوجود نوجوان طبقہ جذبات میں آکر بلند شہرروڈ پر جمع ہو کر ایک بھیڑ کی شکل میں بغیر کسی قیادت کے سراپا احتجاج بن گیا ۔

    یہ بھی پڑھیں  بس کے گہری کھائی میں گر نے سے کم از ا 24 افراد ہلاک

    دوسری جانب آئی جی میرٹھ کمشنری آلوک سنگھ موقع پر پہنچے انہوں نے ایس پی سنجیو سمن سے کہا کہ ویڈیو گرافی اور فٹیج دیکھ کر توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی کریں اس کے بعد وہ بلند شہر کیلئے روانہ ہو گئے ۔ وہیں کچھ نوجوانوں کو مظاہرہ کے دوران حراست میں لیا تھا جس کو کچھ ہی وقفہ کے بعد رہا کردیا ۔ ضلع مجسٹریٹ ادتی سنگھ نےا پنے بیان میں کہا کہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف ایک طبقہ نے مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا ہے شہر میں امن وشانتی ہے ۔ حساس علاقوں میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے مظاہرہ میں کسی کے کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ حالات کی نزاکت کے مدِ نظر شہر اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مورتیاں رکھ دینے سے مسجد کا وجود ختم نہیں ہوتا

    واضح رہے کہ جمعۃ العلما کے ضلع سکریٹری مفتی محمد ایوب نے کہا کہ ہم شہر کے ذمہ دار افراد کے ساتھ ضلع انتظامیہ کو صدرِ جمہوریہ کو میمورنڈم سونپیں گے جس میں ملک کے حالات اور اور موجودہ قانون جس سے عوام میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور یہ قانون صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملک کی تمام عوام کے خلاف ہے

    یہ بھی پڑھیں  بنگال میں ریلوے خدمات بتدریج بحال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی میں نجی اسپتالوں کی کورونا پر ’بلیک مارکیٹنگ‘ چلنے نہیں دیں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا وبا کے دور میں بھی کوویڈ 19 کے...

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you