رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مودی سرکار کے خلاف مورچہ بند ہونے کی ضرورت : سونیا

    نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ملک بدترین دور سے گزررہا ہے اور ہر طرف اندھیرا ہی چھایا ہوا ہے۔ مودی سرکارنے ملک کے گنگا جمنی تہذیب کو تہس نہس کردیا ہے۔ آج یہاں بھارت بچائو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں ملک کو بچانے کے لئے ہم سب کو اکٹھے ہوکر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ا س ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں نہ کہ ہمارے۔جنہوں نے معیشت کو بربادکیا اور ملک میں نفرت میں فضاقائم کی۔کانگریس صدر کے علاوہ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، راہل گاندھی، پرینکا واڈرا، پی چدمبرم ، بھوپیندر سنگھ ہڈا، اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

    محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت دستور کا مذاق اڑارہی ہے مسٹر مودی اور شاہ کو ملک کے دستور اور جمہوری اقدار کی کوئی قدر ہی نہیں ہے۔ ان کا سب سے بڑا کام یہی ہے کہ ملک کو مذہبی بنیاد پر کیسے تقسیم کیاجائے ۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی اقتصادی طاقت بنانے کے بلند بانگ دعوے کئے۔ لیکن اقتصادی حالات خستہ ہورہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر میں مارے گئے مزدوروں کے اہل خانہ کے 5-5 لاکھ کامعاوضہ دے گی ممتا حکومت
    یہ بھی پڑھیں  یوگی حکومت بے قصوروں کی مدد کے لئے آگے آئے تو بہتر ہوگا : مایاوتی

    جس گورنمنٹ نے دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کا دعوے کئے وہ بھی کھوکھلے ثابت ہوئے۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کملناتھ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے کوبرقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور کہاکہ ہمیں بی جے پی سے حب الوطنی کے بارے میں سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس ملک کی بقا وسالمیت کے لئے ہمارے رہنمائوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسانوں اور مزدوروں کا حال برا ہے ہزاروں چھوٹے کارخانے بند ہوگئے ہیں منریگا سے لوگوں کونوکریاں ملتی تھیں لیکن اس اسکیم کو برباد کردیا ہے جبکہ سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت کے وزراء کو معاشی امور کے بارے میں کوئی تجربہ نہیںہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you