نئی دہلی:کورونا کال میں لوگوں کو اسپتال میں آنے۔ جانے میں دقت نہ ہو اور کورونا سے بچاؤ کیلئے آئی۔ 7 گروپ نے ٹیلی کنسلٹیشن شروع کیا ۔ جس میں مریض اپنی ویڈیو بناکر اپنے ڈاکٹرز کو دکھا سکتا ہے۔
آئی۔ 7 کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے چودھری نے بتایاکہ ٹیکنالوجی کے چلتے اب مریضوں کو علاج کرانا آسان ہوگیا ہے۔ اس کیلئے ہیلپ لائن نمبر 40404070 بھی جاری کیا ہے۔
جس کے ذریعہ سے آنکھوں سے متعلق امراض کے مریض جانکاری حاصل کرسکتے ہیں اور علاج کروا سکتے ہیں۔ آئی۔7 کے سی ای او ڈاکٹر راہل چودھری کا کہنا ہے کہ کوروناکے خطرے کو دیکھتے ہوئے مریضوں کی آسانی کیلئے آنکھوں سے متعلق امراض سے جڑی تمام معلومات ویڈیو کے ذریعہ سے مراض اپنے علاج اور اپوائنٹمنٹ لے سکتا ہے۔
اگر مریض کو سرجری وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے تو مریض گھر بیٹھے اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔ ،ڈاکٹر راہل کا کہناہے کہ میڈیکل اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہورہی ترقی کا فائدہ مریضوں کو مل رہا ہے۔