رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی فساد متاثرین کے معاوضہ میں معقول اضافہ کیا جائے : مولانا محمود مدنی

    نئی دہلی : دہلی فساد متاثرین کو جو معاوضہ دیا جارہا ہے وہ ان کے نقصانات کے تناسب میں کم ہے، اس سلسلے میں سکھ فساد 1984کے متاثرین کے معاوضہ سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنایا جائے اور معاوضہ میں معقول اضافہ کیا جائے:یہ مطالبہ جمعیۃ علماء ہند نے ریلیف و راحت کے دوران کیے گئے اپنے سرو ے کی روشنی میں دہلی سرکار سے کیا ہے۔

    چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے وزیر اعلی صوبہ دہلی جناب اروند کیجریوال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ آپ کی سرکا رنے فساد متاثرین کی مدد کے سلسلے میں جو جذبہ دکھلا یا ہے وہ قابل قدر ہے مگر ان کی بازآبادکاری کے لیے اعلا ن کیا گیا معاوضہ ناکافی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فساد متاثرین کی راحت رسانی وبازآبادکاری میں خاطرہ خواہ کردار ادا کیا ہے، اس کی ٹیم لگاتار پانچ ماہ سے وہاں کام کررہی ہے، اس کی یہ فائنڈنگ ہے کہ دہلی جیسے بڑے شہر میں اس معاوضہ سے لوگوں کے نقصانات کا تدار ک نہیں ہوسکتا۔

    یہ بھی پڑھیں  ای ڈی کو نہیں ملی چدمبرم کی حراست، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

    واضح ہو کہ دہلی سرکار نے فساد میں جاں بحق ہونے والے کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح جن کے مکان فساد میں تباہ ہوگئے ہیں ان کو ہر رہائشی یونٹ کے لیے پانچ لاکھ دیا جائے گا، جن کے مکان میں کافی نقصان ہوا ہے ان کو محض دو لاکھ روپے دیے جائیں گے ا ور ہلکے پھلکے نقصانات کے لیے پندرہ سے پچیس ہزار روپے طے کئے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سابق مرکزی وزیریشونت سنہا نے چھوڑا بی جے پی کا ساتھ ،کہا سی اے اے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی

    ظاہر سی بات ہے کہ دہلی جیسے مہنگے شہر میں تباہ شدہ رہائشی یونٹ کے لیے پانچ لاکھ روپے اور مکانوں کے مرمت کے لیے پندرہ ہزار روپے ناکافی ہیں۔جب کہ آج سے سات سال قبل مظفرنگر فساد میں مرنے والوں کے ا ہل خانہ کو تیرہ لاکھ روپیے دیے گئے، وہاں معاوضہ پانے والے گاؤں کے رہنے والے تھے۔ایسے میں دہلی فساد متاثرین کے لیے دیا جانے والا معاوض ہ فی الواقع ناکافی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی دہلی کو فوری قدم اٹھاتے ہوئے معاوضے میں معقول اضافہ کرنا چاہیے،ساتھ ہی سرکار کو معاو ضہ کی ادائیگی میں تیزی لانی چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں  مایاوتی،پرینکا نے اتر پردیش کے قانون و نظام پر اٹھائے سوال

    اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علما ء ہند کی قیادت میں فساد زدہ علاقہ شمال مشرقی دہلی کے اے ڈی ایم سے بھی مل چکا ہے، وفد میں مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا غیور قاسمی، راشد پردھان اور جناب رمض الدین بھی شامل تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جنم اشٹمی پر بولے اکھلیش شری کرشنا انصاف پر ڈٹے رہے اور ناانصافی کے خلاف لڑے

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you