رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام آج ایک اہم تعزیتی اجلاس کا انعقاد جامعہ نگر کے ہوٹل ریور ویوکیاگیا جہاں امیر شریعت مرحوم کے مختلف دینی سماجی، ملی،سیاسی اور تعلیمی کار ہاے نمایاں کو یاد کیا گیااور انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پروگرام کی صدار معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابوڑ نے کی۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سجاد نعانی نے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات ،اسفار، تجربات کا تذکرہ کیااور کہاکہ مولانامیں ہمت ، الوالعزمی ثابت قدمی اور بروقت فیصلہ لینے کی قوت تھی ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا جنرل سکریٹری بننے سے وہ گریز کررہے تھے جس کیلئے ہمیں بہت زیادہ ان سے درخواست کرنی پڑی ،روزنامہ ہمارا سماج کے چیف ایڈیٹر اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور نے کہاکہ مولانا کے کاموں کی طویل فہرست میں جس میں ایک یہ بھی ہے کہ انہوں نے بہار کے ہر ضلع میں مسلم اقلتی رہائشی ہاسٹل بنوایا ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں پرالی سے سیدھے کھیت بنائی جائے گی کھاد : گوپال رائے

    اسکول قائم کرایا ۔سینئر صحافی اے یو آصف نے کہاکہ مولانا مرحوم سے ہمارا گھریلو اور خاندانی تعلق رہے ۔ 1966 سے ہماری ان سے واقفیت تھی ۔ بچپن میں بھی وہ متحرک اور فعال تھے اور بڑے ہوکر انہوںنے ملت کی قیادت کا فریضہ انجام دیا ۔

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے اپنی گفتگو میںکہاکہ مولانا کی خوبی یہ تھی کہ وہ عصری تعلیم اور تقاضوں کو جانتے تھے اور ان کار حمانی 30 انقلابی کارنامہ ہے ۔ اس کے علاوہ وہ بحران کے وقت میں بھی ملت کو تنہا نہیں چھوڑتے تھے بلکہ ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر 116:اضطرابی کیفیت سایہ فگن، صورتحال جوں کی توں برقرار

    ملک معصتم خان سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے کہاکہ مولانا کے کاموں میں یہ بھی اہم ہے کہ ان کی کوششوں سے پہلی مرتبہ ہندوستان کی مسلم خواتین نے سڑکوں پر نکل کر حکومت وقت کے خلاف احتجاج کیا اور مسلم خواتین کے بارے میں جو سوچ تھی وہ تبدیل ہوئی ۔ ڈاکٹر ممدوحہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے خواتین سے متعلق مولانا مرحوم کے لیے گے اقدام کی ستائش کی اور جس طرح سے مسلم پرسنل لابورڈ میں مولانا نے خواتین وونگ کو مظبوط کیا اس پر بھر پور روشنی ڈالی۔

    یہ بھی پڑھیں  کپڑے کے گودام میں لگی آگ ، 9 افرادکی موت

    جناب عمر گوتم چیرمین اسلامک دعوہ سینٹر نے کہاکہ مولانا ہمہ جہت خوبیوں کے حامل اور ملت کے بے خوف رہنما تھے ۔ علاوہ ازیں محمد شفیع نیشنل سکریٹری ایس ڈی پی آئی ، مفتی اعجاز ارشد قاسمی سمیت متعدد لوگوںنے مولانا مرحوم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

    قبل مولانا شجاعت حسین نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔نظامت کا فریضہ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے انجام دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ۔ عابد الرحمن عابد ۔ مولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی ۔ اشرف علی بستوی ۔ ظفر آفاق۔ اسرار احمد۔ شبینہ سید ۔ کاشف حسن ۔ محمد معصوم سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی وقف بورڈ میں ایس او محفوظ محمد کی منمانی سے ملازمین پریشان

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you