رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مولانا محمود مدنی کے جمعیۃعلماء ہند کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    جماعت اور ملت کے حق میں بہتر فیصلہ قرار : فرقان اسعدی ، مولانا سید محمود مدنی کا تاریخی جماعت کاصدر منتخب ہونا دانشمندانہ فیصلہ : موسیٰ قاسمی

    مظفرنگر : امیرالہند وصدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری نوراللہ مرقدہ کے وصال کے بعد مجلس عاملہ جمعیۃعلماء ہند نے صدارت کے لیے مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب اور کارگزار جنرل سیکرٹری کے لیے مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب کا متفقہ طور پر انتخاب کرکے بہترفیصلہ فرمایا ، مرکزی مجلس عمل کے اس فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے قدیم خادم وحضرت فدائے ملت کے خلیفہ ومجاز حافظ محمد فرقان اسعدی نے جماعت اور ملت کے حق میں بہتر فیصلہ قرار دیا، اور اللہ رب العزت سے دعا کی کہ اس فیصلے کو ملت کے حق میں مفید تر بنائے

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے لوگوں کو بھی اپنے اہل خانہ کو بھی اس مہم میں شامل کرنا چاہئے : اروند کیجریوال

    جمعیۃعلماء ضلع مظفرنگر کے سکریٹری مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے کہاکہ حضرت امیر الہند قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری کے رحلت سے پوری ملت اسلامیہ ہند بالخصوص جمعیۃعلماء ہند اور دارالعلوم دیوبند کا بڑا خسارہ ہوا ہے، حضرت کی وفات کے بعد مرکزی مجلسِ عاملہ جمعیۃعلماء ہند ایک شاندار اور دوراندیش فیصلہ کرتے ہوئے قائد جمعیۃمولانا سید محمود اسعد مدنی کو ہندوستان کی تاریخی اور منظم جماعت جمعیۃعلماء ہند کا صدر منتخب کرکے ہم خدام جمعیۃ کی پژمردگی کو دور کردیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  دیپکا پڈوکون کی کلوسیٹ محض دو گھنٹے میں فروخت

    یقیناً اس ان سے بہتر اس عہدہ کے لیے کوئی موزوں شخصیت نہیں ہے، حضرت مولانا محمود مدنی کی ملی وسماجی خدمات اور ان کے نظامت کے دور میں جمعیۃعلماء ہند نے ملک بھر میں جوخدمات کی ہیں اور جماعتی کاز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناکر جمعیۃکو پروان چڑھایا ہے وہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں درج ہوچکا ہے، حضرت مولانا سید محمود مدنی صاحب اور مولانا حکیم الدین قاسمی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں،

    یہ بھی پڑھیں  صفائی کے نام پر حکومتیں دے رہی دھوکہ

    مولانا جمال الدین قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء یوپی نے کہاکہ جمعیۃعلماء ایک تاریخی جماعت ہے، جس کو ہمیشہ اہل اللہ کی قیادت حاصل رہی ہے، نومنتخب صدر جناب مولانا محمود مدنی صاحب کو جمعیۃ کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں،

    علاوہ ازیں مولانا محمد ذاکر شاہی امام، أجمل الرحمن ایڈووکیٹ، مولانا محمد احسان الحق قاسمی، قاری شعیب عالم، حاجی اجمل الرحمان، حاجی آصف راہی، مفتی حسین احمد، قاری شاہ نواز عالم سمیت دیگر علماء، دانشوران نے اس قدم پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  راجستھان میں کانگریس حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے بلڈروں اور تاجروں سے 500 کروڑ روپئے اکٹھے کیے : سچن ساونت

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you