رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کانگریس سرکارآنے پر دہلی میں نافذ ہوگی نیائے یوجنا

    نوٹ بندی نے خواتین کی جمع کمائی اور بچت کو کالا دھن بتاکر انہیںکنگال کر دیا:سبھاش چوپڑہ،خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم کی وجہ دہلی کرائم کیپٹل بن گئی ہے: سرمشٹھا مکھرجی

    نئی دہلی :دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے آج کہا کہ راہل گاندھی کے ذریعہ اعلان کی گئی نیائے یوجنا کو دہلی میں کانگریس کی سرکار آنے پر لاگو کیا جائے گا۔انہوں نیکہا کہ 72000 روپیہ ہر سال خط غربت کے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو دیئے جائیں گے۔انہوں نے وزیر اعظم مودی پر سیدھا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار دوستی کو فائدہ پہنچانے کے لئے لائی گئی نوٹ بندی نے خواتین کی اپنی نجی کمائیاور بچت کو بھی کالا دھن بتاکر ان کی رسوئی پر ڈاکہ ڈالابلکہ انہیں پوری طرح کنگال کر دیا۔

    سبھاش چوپڑہ آج دہلی پر دیش مہیلا کانگریس کے ذریعہ اندرا پریہ درشنی ابھیان کے تحت چاندنی چوک ضلع میں منعقد اجلاس میں موجود خواتین سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس کی صدادت دہلی پر دیش مہیلا کانگریس کی صدر سرمشٹھا مکھرجی نے کی۔اجلاس میں سابق رکن پارلیمنٹ جے پر کاش اگر وال،مکیش شرما نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں سماجی خدمت گار خواتین کو اس موقع پر شیلڈ اور شال پہناکر اعزاز سے نوازا۔۔
    انہوں نے کہا کہ آج بڑھتی مہنگائی اور معاشی بحران کے لئے مودی سرکار ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کی تعداد نہ صرف بڑھ رہی ہلکہ آج تعلیم یافتہ نوجوان بھک مری کی کگار پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں صرف اس لئے بڑھ رہی ہیں کیوں کہ ان پر ویٹ اور ایکسائز ڈیوٹی کا اضافی بوجھ ڈال دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی سے آج ہر گھر کا بجٹ متاثر ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے اس سرکار کے پاس کوئی پالیسی اور اچِھی نیت نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر بحث مکمل: گلزا راعظمی

    سرمشٹھا مکھرجی نے کہا کہ دہلی میں خواتین کے ساتھ قومی راجدھانی کرائم کیپٹل بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2012 میں جب نربھیا واقعہ ہوا تھا تو کجریوال موم بتیاں لے کر دھرنے پر بیٹھے تھے۔اور آج دہلی میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے کچریوال کو موم بتی نہیں بلکہ ہیلوجن لائٹ لے کر دھرنا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن وہ خاموش تماش بین بنے بیٹھے ہیں۔کچریوال کے دور حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2012 میں دہلی میں ریپ کے معاملہ صرف 706 تھے اور آج 31 اکتوبر تک بڑھ کر 1877 ہو گئے ہیں۔یعنی کجریوال کے دور حکومت میں ریپ کے معاملوں میں 165.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔روزانہ دہلی میں 6 ریپ کے معاملہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سنیچنگ ایک الگ مسئلہ ہے۔روزانہ ہونے والے واقعات میں90 فیصد خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔سرمشٹھا مکھرجی نے کہا کہ موری سرکار کی بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ یوجنا دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔2015میں شروع کی گئی اس یوجنا کے لئے مختص بجٹ 928 کروڑ روپیہ رکھا گیاجس میں سے محض 19 فیصد ضلعوں اور ریاستوں میں بھیجے گئے ہیں جبکہ 40 فیصد رقم کو اشتہارات میں لگا دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں نجی اسپتالوں کی کورونا پر ’بلیک مارکیٹنگ‘ چلنے نہیں دیں گے: اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے کیا’میرا ووٹ کام کو ، سیدھے کیجریوال کو‘ مہم کا آغاز

    جے پر کاش اگروال نے کہا کہ مودی اور کچریوال سرکار اشتہارات کی سرکار ہے۔یہ دونوں پیسہ کی طاقت اور اشتہارات پر چل رہی ہیں۔دونوں سرکاروں نے مجموعی طور پر اشتہارات میں 1000 ہزار کروڑ روپیہ اشتہارات میں برباد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچریوال نے فاسٹ ٹریک کورٹ کے قیام کے لئے بڑے بڑے اشتہارات پر کروڑوں روپیہ خرچ کئے جبکہ اب تک ایک بھی فاسٹ ٹریک ٹریک کورٹ کا قیام عمل میں نہیں آیا ہے۔
    چیف ترجمان مکیش شرما دہلی حکومت کے ذریعہ بسوں میں 13000 مارشل تعینات کئے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کیا کہ کیا کہ تقرریاں صلاحیت اور بنیادی معیار کو پورا کرکے کی گئی ہیں۔یہ لوگ ہوم گارڈ نہیں ہیں اور بسوں میں سیکورٹی مارشل کی شکل میں کیا صلاحیت ہونی چاہئے۔ان مارشلوں کو کیسے مقرر کیا گیا۔کوئی اشتہاراس سلسلہ میں اخبارات میں نہیں دیا گیا جس سے سرکار کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں۔بھرتی میں کسی معیار کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا گھوٹالہ ہے جس میں عام نوجوانوں کو موقع دینے کے بجائے عام آدمی پارٹی نے اپنے رضاکاروں کو روزگار دیا ہے۔مکیش شرمانے کہا کہ مارشل کچھ اور نہیں بلکہ عام آدمی پارٹی کے تشہیری مہم کے رضاکار ہیں۔ جو ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر نوکری کر کیدہلی سرکار کی تشہیر بسوں میں کر رہے ہیں۔انہوں نے مارشل تقرریوں کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے کیا’میرا ووٹ کام کو ، سیدھے کیجریوال کو‘ مہم کا آغاز

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  میرٹھ : پولیس کی گولی سے شہید ہوئے لوگوں کے لواحقین کودہلی وقف بورڈدے گا مدد

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you