ہاپوڑ : ظلم آخر ظلم ہے عوام کے صبر کا پیمانہ اس ظلم اور نا انصافی پر لبریز ہو گیا دھوکہ بازا اور جملہ بازی آخر کب تک جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی کی شکست اور متحدہ محاذ کی کامیابی در اصل با حوصلہ اور باشعور عوام کے ذریعہ فرقہ پرست ذہنیت کی حوصلہ شکنی کر کے ملک مخالف وعوام مخالف طاقتوں کا غرور چکنا چور کرنے کا آغاز ہو چکاہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملک کی سادہ لوح عوام پر مسلط گیا کالے قانون کو باشعورعوام نے مسترد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارکانگریس کے سینئر لیڈر و نائب ضلع صدر حاجی مظفر زماں تاج نے سرودیہ نگر پلکھوہ میں منعقد پارٹی کے پرو گرام میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام پرمسلط کیاگیا کالے قانون کا جواب اب ملک کے غیور اور باشعور عوام کے ذریعہ دینے کا آغاز ہو چکا ہے جس کی ایک بڑی مثال جھار کھنڈ میں کانگریس اور جے ایم ایم کی متحدہ محاذ کی کامیابی ہے اگر ملک کی عوام نے ہمت سے کام لیا تو وہ دن دور نہیں جب ملک کو توڑ نے والی طاقتیں سرنگوں ہو جائیں گی اور عوام کو دھوکہ باز و جملہ باز رہنماؤں سے نجات مل جائے گی۔
ریاست جھا رکھنڈ میں پارٹی کو مکمل کامیابی ملنے پر پلکھوہ میں نائب ضلع صدر حاجی شاعر مظفر زماں تاج کی قیادت میں ا یک خوش گوار تقریب کاا ہتمام کیا گیاتھا جس میںجھار کھنڈ میں بی جے پی کی شکست اور متحدہ محاذ کی کامیابی پر کانگریس کارکنان نے مٹھائیاں کھلا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے خوش آئند آغاز پر خوشی کا اظہار کیا
جس میں مدن سنگھ چوہان یو گیندر گپتا حاجی مظفر زماں تاج، پرویز ضلع سکریٹری ، اسلام الدین ، حبیب ، آدیش ، پریم پرکاش شرما ، نریندر شرما ، اروند شرما ، علی علوی ، سونو انصاری وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔