رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کانگریس کارکنان کا پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف نکالی سائیکل ریلی

    نئی دہلی : دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ چودھری انل کمار کی ہدایت پر آج مٹیا محل اسمبلی حلقہ میں کانگریس کارکنوں نے پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف سائیکل ریلی نکالی۔

    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن مرزاجاوید علی کی قیادت میں نکالی گئی اس سائیکل ریلی میں میونسپل کونسلر سیما طاہرہ،سابق میونسپل کونسلر کرشن مراری جاٹو،سابق میونسپل کونسلر اشوک جین، کوچہ پنڈت بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے یادو،منٹو روڈ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر منظور ملک،دہلی گیٹ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر حامد خان، مٹیا محل اقلیتی شعبہ کے صدر عاقل ننو،دہلی پردیش یوا کانگریس کے جنرل سکریٹری کنور شہزاد احمد،چاندنی چوک یوا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سید عماد،آصف،عاصم نیتا،محمد انصار،عبد الرحمن شاستری سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے ریلی میں حصہ لیا۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر :غیر اعلانیہ ہڑتال کے ڈھائی ماہ مکمل، تاریخی منبر ومحراب مسلسل خاموش

    ریلی کا آغاز شاہ گنج چوک سے ہوا جسے چاؤڑی بازار چوک پر پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا ۔
    مرزاجاوید علی نے میڈیا کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کو ساتویں آسمان پر پہنچادیا ہے۔ ایک عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرپانا مشکل ہو گیا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے ایسے وقت میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  نائیڈو کی اتراکھنڈ کے بچوں سے پلاسٹک کیخلاف مہم چلانے کی اپیل

    انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی سرکار اور دلی کی کیجروال سرکار نے الیکشن سے پہلے عوام کو خوب سبز باغ دکھائے ۔اب ان کی حقیقت پوری طرح عیاں ہو چکی ہے یہ دونوں جماعتیں صرف اور صرف عوام کو لوٹنے کا کام کر رہی ہیں۔پچھلے کئی دنوں دلی میں پانی کی زبردست قلت ہے یہ سرکار جو پانی مفت دینے کا وعدہ کرکے سرکار میں آئی تھی آج دلی والے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں.

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل

    مرزاجاوید علی نے کہا کہ بہت ہوئی مہنگائی کی مار اب کی بار مودی سرکار کے نعروں کو بہت تشہیر کی گئی اور آج مہنگائی کہاں ہے یہ عام آدمی بخوبی جانتا ہے اور وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہے۔آج ہر شخص کانگریس کے دور اقتدار کو یاد کر رہا ہے اور آنے والے الیکشن میں عام آدمی ان جھوٹی دھوکہ باز جماعتوں کو سبق سکھائیں گے یہ یقینی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہمارے وکلاء کی ٹیم اورخاص کر ڈاکٹر راجیو دھون نے بہت اچھی بحث کی:مولانا ارشد مدنی

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you