رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی حکومت کی لگاتار تنقیدکررہی ہے اور ہر مسئلے پر سڑکوں پر اتررہی ہے اس سے احساس ہوتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس برسراقتدار بی جے پی کو سخت چیلنج دینے والی ہے ۔

    پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں کانگریس کے کارکنوں ضلعی سطح پر بھی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں اور پیر کو راجدھانی لکھنؤ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرفتاری دی۔

    ساتھ ہی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گذشتہ 19دسمبر کو ہوئے پرتشدد احتجاج کے ضمن میں اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم کی گرفتاری کے بعد پارٹی کے ریاستی اکائی کے صدر اجے کمار للو نے اپنی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ودھان منڈل کی لیڈر آرادھنامشرا اور دیگر کارکنوں کے ساتھ دیر رات تھانے پہنچ گئے اور گرفتاری دی۔اس دوران کارکنوں کے ساتھ پولیس کی دھکا مکی بھی ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں  میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیات میں سال 2022 میں ہونے والے یو پی اسمبلی انتخابات کی تیاری میں پوری یکسوئی کے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔اور ہر عوامی مسائل پر اپنا موقف رکھ کر و حکومت کی تنقید کر کے و عوامی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرارہی ہے ۔کانگریس عوامی مسائل پر تحریک نہ کرنے والی دوسری پارٹیوں کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

    اقلیتی سیل کے چیئر مین کی گرفتاری پر پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پارٹی عوام کے مسائل کو اٹھاتی رہے گی۔ زیادتی کو ہتھیار بنا کر دوسری پارٹی کو تو روکا جاسکتا ہے لیکن کانگریس کو نہیں۔انہوں نے بلواسطہ طور سے بہوجن سماج پارٹی کی سپریمومایاوتی پر بھی حملہ بولا اور انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ترجمان تک بتا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  لکھنؤ : سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شامل خواتین کے ساتھ پولیس نےکی زیادتی
    یہ بھی پڑھیں  حقائق پر مبنی صحافت سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے:اکھلیش یادو

    محترمہ گاندھی نے کہ اکہ اپوزیشن کے کچھ لیڈر بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان بن گئے ہیں جس پر مایاوتی نے سخت احتجاج کیا اور کانگریس کو انتباہ دیا کہ وی ایسا بولنے سے باز آئے ۔اور بی ایس پی ہمیشہ ملکی مفاد کے معاملے میں مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔مرکز میں چاہے کانگریس کی حکومت رہی ہو یا بی جے پی کی۔

    بی ایس پی کو اپنے تنقید کے دائرے میں لے کر کانگریس نے بھی دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی طرح تنہاالیکشن لڑنے کا من بنا لیا ہے ۔سماج وادی پارٹی گذشتہ اسمبلی انتخابات کانگریس کے ساتھ لڑ کر تلخ تجربے سے دو چار ہے ۔جبکہ لوک سبھا انتخابات بی ایس پی کے ساتھ اتحاد بن کر لڑکر کافی خسارہ اٹھا چکی ہے ۔لوک سبھا 2014 کے انتخابات میں بی ایس پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا لیکن اس بار ایس پی کے ساتھ الیکشن لڑ کر اس نے 10سیٹیں حاصل کرلی۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ اسلامیہ، شعبہ معاشیات کے طلباء نے کی تاریخ رقم

    بحر کیف پرینکا گاندھی کے متحرک سیاست میں آنے اور یوپی کا انچارج وسکریٹری بنائے جانے کے بعد بے جان کانگریس میں جان پیدا ہوگئی ہے ۔اس وقت یوپی میں سب سے متحرک کانگریس پارٹی اور اس کے کارکنان ہی۔ لاک ڈاؤن کے درمیان مزدوروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے کانگریس نے بسوں کی فراہمی کا دعوی کر کے یو پی حکومت کو جس طرح سے گھیرا تھا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔سیاسی ماہرین کے مطابق پارٹی اگر اسی نہج پر جدوجہد کرتی رہی اور عوامی مسائل پر اسی طرح کا موقف اختیار کرتی رہی تو بعید نہیں کہ آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو سخت چیلنج دینے میں کامیاب رہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت ہر قدم پر پوروانچلیس کے ساتھ ہے : دلیپ پانڈے

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ذریعہ کشمیری گیٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جلد ہی عوام کے لئے وقف کیا جائے گا : کیلاش...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے آج کشمیری گیٹ پر نو تعمیر شدہ کمانڈ اینڈ...

    تبلیغی مرکز کھلوانے کے لیئے وقف بورڈ نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ

    وقف بورڈ نے کہا مرکز کو بند رکھنا انصاف کے خلاف،وقف بورڈ نے تحقیقاتی افسر کی رپورٹ پر نظر...

    ہمارے ہر امیدوار پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے ، ہم وہاں کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے...

    ملک کے کسانوں کا عزم اور جذبہ سب کے لۓ ترغیب کا ذریعہ : مودی

    نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہاکہ ملک سانوں کا عزم اور جذبہ سب کے لئے ترغیب کا...

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    نئی دہلی : خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں بدھ کے روز پٹرول اور...

    متھرا : سڑک حادثہ میں سات افرادجاں بحق

    متھرا : اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you