رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک میں کورونا سے متاثرسے متاثر لوگوں کی تعداد 1637 ہوئی ،38 کی موت

    نئی دہلی:ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ19)کے 240معاملوں میں انفیکشن کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھکر 1637 ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی بدھ کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کی 27ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1637معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ان میں 49 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔کورونا وائرس کاانفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 38لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 132افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔عالمی وبا کوویڈ 19ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 16نئے مریض میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 320ہوگئی ہے ۔اس سے ریاست میں اب تک 12لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جمہوریت حکمرانی کی بہترین شکل ہے:اروند کیجریوال

    اس دوران پنے میں بھی آج کورونا انفیکشن کے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔گجرات کے احمدآباد میں آٹھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بدھ کو بڑھکر 82ہوگئی ہے ۔مدھیہ پردیش کے اندور میں 19اور کھرگون میں ایک کورونا پازیٹو ملنے کے بعد ریاست میں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 86ہوگئی،جس میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ،سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں 19 نئے معاملے ملے ،جس کی وجہ سے وہاں متاثرین کی تعداد بڑھکر 63ہوگئی ۔وہیں کھرگون کے رہنے والے ایک شخص کی تین دن پہلے ہوئی موت کے بعد اس کی رپورٹ کورونا پازیٹوپائی گئی ہے ۔اجین میں اب تک چھ معاملے ملے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی کے شعرا ء سے کی ملاقات

    اسی طرح بھوپال میں چار،جبل پور میں آٹھ،شیوپوری اور گوالیار میں دو دو معاملے سامنے آئے ہیں۔پنجاب اور مرکزی کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ میں کورونا کی وبا سے متاثرین کی تعداد 56تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 41پنجاب اور 15چنڈی گڑھ میں ہیں۔یہ بیماری اب تک اس علاقے میں چار لوگوں کی جان لے چکی ہے ۔ہریانہ میں کورونا انفیکشن سے اب تک کل 29مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دس ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ریاست میں کورونا سے کسی کی موت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ای سگریٹ پر پابندی بل لوک سبھا میں منظور

    مغربی بنگال میں کورونا سے متاثر تین اور لوگوں کی موت کے بعد اس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی اور یہاں اب تک 37لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔راجستھان میں کئی دنوں کے بعد بدھ کی صبح راحت لے کر آئی جب پوری ریاست میں کورونا وائرس کا ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اب تک کورونا پازیٹو کی تعداد 93ہے ۔

    ان میں 17پازیٹو ایران سے لائے گئے شہریوں کے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک بھیل واڑا میں 26کورونا پازیٹو کے معاملے ،جھنجھنو میں آٹھ،جے پور میں 21پالی میں ایک،پرتاپ گڑھ میں دو،سیکر میں ایک،جودھپور میں سات،ڈونگر پور میں تین،چرو میں ایک،اجمیر میں پانچ اور الور میں ایک کورونا مریض ہے ۔بہار میں نالندا اور بیگوسرائے میں ایک ایک مریض کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد انفیکٹڈ مریضوں کی تعداد بڑھکر 23ہوگئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی کے شعرا ء سے کی ملاقات

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کمیونسٹ حکومت نے ہٹلر اوراسٹالن کو بھی مات دے دی ہے: سیدشاہنوازحسین

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you