رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    تمل ناڈو میں کورونا کے ریکارڈ 4231 نئے معاملے ، مزید 65 لوگوں کی موت

    چنئی : تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 4231 ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد جمعرات کو متاثرین کی تعداد 1.22 لاکھے سے تجاوز کرگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست می متاثرہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 61.74 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.39 فیصد ہے ۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 126581 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 1765 ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 3994 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

    اس کے بعد ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 78161 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 46655 فعال معاملے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں تمل ناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ریاستی صدر نہیں بنائے جانے پر سندھیا کے حامیوں میں بڑھی ناراضگی، دیا استعفیٰ

    دارالحکومت چنئی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کی سب سے بڑی وجہ انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شرح ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 1228 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73728 ہوگئی ہے جو آج صبح جاری ہونے والے ریاست گجرات کے اعدادوشمار سے زیادہ ہے ۔ انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر گجرات میں کل 38419 افراداس سے متاثر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی صدر سبھاش برالا نے دیا استعفیٰ

    ذرائع کے مطابق چنئی میں اس عرصے کے دوران مزید 23 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1166 ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2700 افراد کی شفایابی کے بعد صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 52287 ہوگئی ہے ۔

    ریاست کے مقابلے میں چنئی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بہتر ہے ۔ دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 71 فیصد کے قریب ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.58 فیصد ہے ۔
    چنئی میں کل 20275 سرگرم معاملے ہیں، جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں پرالی سے سیدھے کھیت بنائی جائے گی کھاد : گوپال رائے

    تمل ناڈو حکومت نے کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافے کے پیش نظر ریاست میں لاک ڈاؤن کو کچھ رعایتوں اور پابندیوں کے ساتھ 31 جولائی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ریاستی صدر نہیں بنائے جانے پر سندھیا کے حامیوں میں بڑھی ناراضگی، دیا استعفیٰ

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you