رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سے منسلک 9 افراد ہلاک، 24 متاثر

    نئی دہلی : جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں رہنے والے نو افراد کے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر ہونے سے ملک کے مختلف حصوں میں موت ہو ئی ہے جبکہ 24 لوگ متاثر پائے گئے ۔ یہاں سے نکالے گئے 334 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ سات سو لوگوں کی قرنطینہ کیا گیا ہے ۔ تبلیغی مرکز سے منسلک چھ افراد تلنگانہ، ایک تمل ناڈو، ایک جموں و کشمیر اور ایک کی دہلی میں موت ہوئی ہے ۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے لوک ڈاؤن کے دوران قوانین کو توڑ کر جرم کیا ہے ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مرکز کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مرکز کے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ اس بیماری کی علامات والے 334 لوگوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔تقریبا 1500 سے 1700 لوگ مرکز میں آئے تھے جبکہ 1033 لوگوں کو یہاں سے نکالا گیا ہے ۔دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پولیس مرکز سے جڑے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔مرکز کمیٹی سے منسلک مولانا یوسف نے کہا کہ 25 مارچ کو انتظامیہ کو خط لکھ کر بتایا گیا تھا کہ یہاں سے 1500 لوگوں کو بھیجا جا چکا ہے لیکن لوک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا 1000 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے گاڑی پاس جاری کئے جائیں ۔ گاڑی پاس کے لئے گاڑیوں کی فہرست بھی لگائی گئی تھی مگر انتظامیہ نے گاڑی پاس جاری نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط الزام لگایا جا رہا ہے کہ مرکز کمیٹی نے حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا ۔قابل ذکر ہے کہ نظام الدین کا تبلیغی جماعت کامرکز عالمی شہرت یافتہ مرکز ہے اس لئے پورے سال ملک سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ یہاں آتے رہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  انڈین مجاہدین تنظیم کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کی10/ سال بعد ضمانت منظور
    یہ بھی پڑھیں  دہلی کی خواتین کو اروند کیجریوال کا پیغام

    ان کا اہم کام لوگوں کو اسلام کی تعلیم کی صحیح معلومات اور اس کے حساب سے زندگی گزارنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا بتایا جاتا ہے ۔ تبلیغی جمات میں شامل ہونے والے لوگ پہلے نظام الدین مرکز آتے ہیں اور یہاں مختلف گروپ میں ملک کے مختلف حصوں یا بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں، اس میں شامل ہونے والے لوگ تین دن یا 40 دن اسلام کے کاموں میں لگاتے ہیں۔ یہاں سے تبلیغ پر جانے والے لوگ جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کی مساجد میں ٹھہر کر محلہ کے لوگوں کو نماز میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس دوران یہ لوگ اپنے کھانے پینے کی اشیا ساتھ لے کر چلتے ہیں اور مسجد میں ہی کھانا بنا تے ہیں۔

    دہلی میں 20ہزار گھر قرنطینہ کے لئے شناخت: بیجل
    نئی دہلی : نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں لوک ڈاؤن کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کے اکٹھا ہونے اور یہاں 24 افراد کے کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر پائے جانے کے بعد دہلی میں تقریبا 20 ہزار گھروں کی شناخت کر کے سختی سے گھریلو قرنطینہ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم

    لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے وزیر اعلی اروند کجریوال اور دیگر وزرا اور اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔مسٹر بیجل نے کہا کہ تبلیغی مرکز کے واقعہ کے بعد 20 ہزار گھروں کی نشاندہی کر کے گھریلو قرنطینہ کیا جائے گا۔ اس میں سب سے زیادہ تعداد جنوب مشرقی دہلی کی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لوک ڈاؤن پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کھانا فراہم کرنے کے لئے 500 مقامات سے بڑھاکر ڈھائی ہزار کیا جا رہا ہے جس سے سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) کا سختی سے عمل کرایا جا سکے ۔مسٹر بیجل نے کہا سوشل ڈسٹنسنگ کے لئے ہر سطح پر لوگوں کوبیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اتراکھنڈ : بارش اور برفباری کی مار، چار نیشنل اور ڈیڑھ درجن ہائی وے بند

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you