رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے کی سمت جارہا ہے

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے جاری قہر کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ کے لئے بڑھانے  کا فیصلہ لیا ہے۔اب یہ لاک ڈاون 3مئی صبح انچ بجے تک رہے گا۔
    وزیر اعلی نے کہا کہ مرکز نے دہلی کو اب 490 ٹن آکسیجن الاٹ کردیا ہے لیکن یہ پوری نہیں پہنچ پا رہی ہے جو اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی بہت بڑی وجہ ہے۔آکسیجن کے صحیح استعمال کے لئے مینو فیکچرر۔اسپتالوں اور استعمال کرنے والوں کو دہلی حکومت کے پورٹل پر ہر دوگھنٹے میں اپنی آکسیجن کی مقدار بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔مرکز اور دہلی حکومت اس تعلق سے مل کر کام کررہے ییں ۔

    یہ بھی پڑھیں  تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین کے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈہ قابل مذمت : مولانا حلیم اللہ قاسمی

    پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کا قہر جاری ہے۔اس لئے لاک ڈاون کی میعاد بڑھائی گئی ہے۔کورونا سے نپٹنے کےلئے یہ ایک طرح سے آخری ہتھیار ہے۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ لاک ڈاون کے دوران انفیکشن کی شرح 37 فیصد تک پہنچ گئی۔اتنا فیصد آج تک ہم نے دہلی میں تو نہیں دیکھی تھی ۔ہوسکتا ہے کہ دنیا میں کہیں ہو۔لیکن آج یہ 30 کے نیچے آگئی ہے۔میں نہیں کہہ رہا ہے کہ کورونا ختم ہورہا ہے لیکن یہ سچائی ہے۔
    انھوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے دہلی میں آکسیجن کی کمی ہے۔اس وقت دہلی کو 700 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے اور ہمیں مرکز سے 480 ٹن الاٹ ہوئی ہے۔مرکز نے کل دس ٹن آکسیجن الاٹ ہوئی ہےاور اب 490 ٹن آکسیجن الاٹ ہوئی ہے لیکن یہ پوری آکسیجن دہلی کو نہیں مل پارہی ہے۔اس وجہ سے بھی قلت ہورہی ہے۔کل 335 ٹن ہی آکسیجن دہلی پہنچی ہے۔جہاں سے آکسیجن آنی ہے وہ نہیں آپارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا
    یہ بھی پڑھیں  تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین کے خلاف میڈیا کا پروپیگنڈہ قابل مذمت : مولانا حلیم اللہ قاسمی

    وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ دنوں سے ہمارے افسران۔وزراء اور سبھی لوگ رات رات بھر ایک ایک اسپتال جہاں آکسیجن کی کمی ہے ویاں کوشش کررہے ہیں کہ وقت پر آکسیجن پہنچے۔جو لوگ بھی یہ کوشش کررہے ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے آکسیجن کا بندوبست کرنے کےلئے کل ٹھوس قدم اٹھائے ہیں ہم نے ایک پورٹل بنایا ہے اور ہدایت دی ہے کہ دو۔دو گھنٹے میں مینو فیکچرر سے لیکر اسپتال اور استعمال کرنے والوں تک آکسیجن کی حالت بتانی پڑے گی۔مینو فیکچرر کو بتانا پڑے گا کہ ان کے یہاں سے کتنے ٹرک نکلے۔سپلائر کو بتانا پڑے گا کہ اس کے کتنے ٹرک دہلی کی طرف جارہے ہیں ۔اسپتالوں کو بھی بتانا پڑے گا کہ آکسیجن کتنی استعمال ہوئی اور کتنی بچی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    مرکز سے کافی مدد مل رہی ہے۔میں سمجھتا یوں کہ آنے والے دنوں میں یہ افراتفری کا عالم ٹھیک ہونا چاہئے۔لیکنابھی بہت مشکل حالات ہیں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you