رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک کا تحفظ سب سے اوپر: امت شاہ

    ممبئی : مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا تحفظ ہی سب سے اوپر ہے لیکن کانگریس نے کبھی بھی ملک کی حفاظت کوسب سے اہم نہیں مانا۔ وہ ویر ساورکر کی ہمیشہ توہین کرتی رہی۔ امت شاہ نے مہاراشٹر میں حب الوطنی کو اہمیت دینے والی بی جے پی اتحاد کے امیدواروں کے حق میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ وہ ہفتہ کونندوربار ضلع کے نواپور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

    امت شاہ نے کہا کہ شرد پوار، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی بتائیں کہ جب 2007 میں کانگریس حکومت نے کہا تھا کہ ہاجرہ بی بی کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جانا چاہئے تو اس وقت آپ وزیر ممبئی بم حملوں میں 300 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار شخص کے خاندان کے ساتھ کمرشل ایگریمنٹ کس طرح کر رہے تھے؟ ویر ساورکر کو کانگریس نے کبھی احترام نہیں دیا۔ ان کو ویرکا اعزاز بھارت کی سوا سو کروڑ عوام نے دی ہے۔ ویر ساورکر زندگی بھر بھارت ماں کی آزادی کے لئے لڑتے رہے۔ وہ صرف مہاراشٹر کے ہی بیٹے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی آن بان اور شان تھے اور کانگریس انہیں ذلیل کرنے میں لگی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا : راہل گاندھی

    امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر چھترپتی شیواجی، ویر ساورکر اور بال گنگادھر تلک جیسے عظیم محب وطن کی زمین ہے اور این سی پی اور کانگریس کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ کشمیر اور 370 کا مہاراشٹر سے کیا لینا دینا ہے؟ امت شاہ نے کہا کہ میں شرد پوار اور کانگریس کو بتا دوں کہ یہاں بچہ بچہ ملک کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔ ایک وقت تشہیر کی جاتی تھی کہ ترقی نہیں ہونے کی وجہ سے نکسلوادی پیداہور ہے ہیں لیکن اصل میں نکسل وادی ترقی کے سخت مخالف ہیں۔ قبائلی علاقوں میں سڑک، بجلی، پانی، تعلیم، ریل اوراسپتال پہنچانے میں نکسلی رکاوٹ ڈالتے ہیں لیکن گزشتہ پانچ سال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پر لگام کسنے کا کام کیا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ دنیا میں دو ہی ملک ایسے ہیں جو اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ لیتے ہیں۔ ایک امریکہ اور دوسرا اسرائیل ہے، ان دو ممالک کی فہرست میں وزیر اعظم مودی نے تیسرا نام ہندوستان کا جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ان کی حکومت قوم پرستی کو مرکزی نقطہ میں رکھ کر ویر جوانوں کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کھٹر کے خلاف مہیلا کانگریس کا بی جے پی دفتر پر مظاہرہ
    یہ بھی پڑھیں  کشمیری پنڈتوں کی شاہین باغ خاتون مظاہرین سے اظہار یکجہتی

    امت شاہ نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی بلاک ہیں، اس کے اندر ایک لو کے نام سے ایک لو ماڈل اسکول بنانے کی شروعات وزیر اعظم مودی نے کی ہے جو ایک لو درج فہرست قبائل سماج کی آن بان اور شان کی علامت ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ایم پی درج فہرست ذات اور او بی سی سماج کے اگر کسی پارٹی کے ہیں تو وہ بی جے پی کے ہیں۔ 115 قبائلی ضلع جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، ان کی ترقی نریندر مودی نے براہ راست وزیر اعظم کے دفتر سے کرنے کی شروعات کی ہے۔ مجھے آج فخر ہے کہ نریندر مودی حکومت کو قبائلیوں نے منتخب کیا ہے، ملک کے او بی سی سماج نے کیا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم غریب کے گھر سے ہیں۔ ان کوغریب کی پریشانی معلوم ہے۔ ہم نے ملک میں 10 کروڑ اور نندوربار ضلع میں 1.67 لاکھ غریب ماں بہنوں کو ٹوائلٹ دینے کا کام کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء ؒ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

    امت شاہ نے کہا کہ شرد پوار ہنستے ہیں اور کہتے ہیں، ’مودی اور امت شاہ ٹوائلٹ کو ترقی کہتے ہیں۔ ارے پوار جی جس گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہوتا ہے اور ماں بہنوں، بچیوں کو کھلے میں جانا پڑتا ہے، تب ان کی شرمندگی آپ کومحسوس نہیں ہوگی، کیونکہ آپ کے بچوں نے تو کبھی غربت دیکھی ہی نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء ؒ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you