رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کے رہائی سے متعلق عدالتوں کے فیصلے خوش آئند قدم

    جمعیۃ علما ہند کا خیرمقدم کے ساتھ عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا عزم:مولانا ارشد مدنی

    نئی دہلی : سہارنپور کی ایک عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 57 غیرملکی جماعتیوں پرغیرملکی قوانین کے تحت عائد تمام دفعات کو بے بنیاد تسلیم کرتے ہو ئے سبھی جماعتیوں کو رہاکردیا۔اس فیصلہ سے ان کا وطن لوٹنا آسان ہوگیا ہے۔ صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشد مدنی نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر مقامات پرزیر حراست غیر ملکی جماعتیوں کیلئے عدالتی جد و جہد کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اترپردیش پولیس نے ان غیر ملکی جماعتیوں کے خلاف وبا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایف آئی آر میں ان کے خلاف وبا اور غیرملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے غیرملکی جماعتیوں کو ملزم مانتے ہوئے سبھی دفعات کے تحت عدالت میں چالان پیش کیا تھا۔اس معاملے میں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے 57غیر ملکی جماعتیوں جس میں انڈونیشیا 19، کرغستان 21، سوڈان 5، تھائی لینڈ4، ملائیشیا 2اوراسپین، شام،فلسطین، سعودی عرب، فرانس، مالی کے ایک ایک ہیں کو رہاکرنے کاحکم دیا اور ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا اور کہاکہ یہ لوگ ایک مہینہ سے زائد کی سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔ اس لئے اب کسی طرح کے جرمانے یا سزا کی ضرورت نہیں ہے۔ صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے ہندوستان کی تمام عدالتوں بشمول سہارنپور اور نوح کی عدالتوں کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ خوش آئند قدم ہے اور اترپردیش سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زیر حراست غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی رہائی کا راستہ ہموار ہوگا اور جمعیۃ علماء ہند اپنے عہد کے مطابق ان لوگوں کی رہائی کے لئے عدالتی جدوجہد کرتی رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کا معاملہ، 27 اگست کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت متوقع

    انہوں نے کہاکہ یہ تمام غیرملکی جماعت کے لوگ ضابطہ کے مطابق ویزالیکرآئے تھے یہ آج کا کوئی نیاسلسلہ نہیں ہے بلکہ ملک کی آزادی کے بعد سے اسی طرح لوگ آتے رہتے ہیں اگرچہ ویزاٹورسٹ ہوتاہے لیکن تبلیغ سیکھنے کیلئے آتے ہیں اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں مختلف جماعتوں کے ساتھ برسوں سے اسی طرح تبلیغ سیکھنے کے لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیگر مذاہب کے لوگ ٹورسٹ ویزا لیکر آتے ہیں اور تمام مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں، خواہ بنارس کے گھاٹ ہوں یا منادرہوں یا یوگ شالہ، اس لئے تبلیغی جماعتیوں کیلئے کوئی سخت موقف اختیارکرنا مناسب نہیں معلوم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور کی عدالت نے ان غیر ملکیوں کیلئے جو موقف اختیارکیا ہے ان کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوح اور سہارنپور کی عدالت کی طرح ملک کے دوسروں صوبوں کی عدالتیں بھی انہیں اپنا مہمان سمجھ کر نرم رویہ اختیارکریں گی۔ ہمیں خداکی ذات سے امید ہے کہ یہ لوگ جلد ازجلد اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  اسپیکر اوم برلا کی’یوم آئین‘کو ’ تہوار‘کے طور پر منا نے کی اپیل
    یہ بھی پڑھیں  اسپیکر اوم برلا کی’یوم آئین‘کو ’ تہوار‘کے طور پر منا نے کی اپیل

    واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند تبلیغی جماعتیوں کا معاملہ پیش آنے سے دہلی سمیت ملک کے مختلف صوبوں میں ان غیرملکی جماعت والوں کے لئے ان کے سفارت خانوں سے مستقل رابطہ میں ہے اور متعدد جگہ جمعیۃعلماء ہند اوربہی خواہان جماعت کے وکلاء معاملے کودیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیووہار مدھیہ پردیش کی عدالت نے 6غیر ملکی جماعتیوں کو آج ضمانت پر رہا کردیا ہے اورشاملی کی عدالت نے 12غیر ملکیوں کو آج رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہآج ہی مہاراشٹرکے ضلع احمد نگر تعلقہ جام کھیڑکی عدالت نے اپنے ایک فیصلہ میں 10 غیر ملکی جماعتیوں کو ضمانت دیتے ہوئے جیل سے رہا کردیا ہے، جس میں تنزانیہ کے 4، آوری کوسٹ کے4اورایران کے 2لوگ شامل تھے۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ کی عدالت نے 21غیرملکی جماعتیوں کو رہاکیا تھا جوجمعیۃعلماء ہند کے تعاون سے اپنے ملک پہنچ چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ای سگریٹ کے خطرات سے ناواقف ہیں لوگ: مودی

    دریں اثنا اڑیسہ سے 6غیر ملکی جو ڈپوجیپی کے تھے اڑیسہ سے رہا ہوکر دہلی پہنچ چکے ہیں۔اخیر میں مولانا مدنی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی غیر ملکیوں کاڈاٹاجاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرقہ پرست میڈیا کے پروپیگنڈے نے کورونا پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت والوں کوہی بنادیا ہے جن کی وجہ سے یہ غیر ملکی مہمان پریشانی میں ہیں، ڈاٹاکے اعتبارسے غیرملکی تقریبا پورے ملک میں 1640ہیں ان میں صرف دہلی میں 955بقیہ ملک کے دوسرے صوبوں میں ہیں۔جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ مہتاب علی خاں، ایڈوکیٹ محترمہ شہزادخاں اور ایڈوکیٹ محمد عارف خاں پیش ہوئے جمعیۃعلماء سہارنپورکے ذمہ داران مولانا حبیب اللہ مدنی، مولانا اسعدحقانی اورحاجی ایم شاہد زبیری شروع ہی سے اس مقدمہ کی پیروی کررہے تھے جس کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔

    یہ بھی پڑھیں  زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کا معاملہ، 27 اگست کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت متوقع

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ...

    کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پتپڑ گنج میں مسک کی تقسیم اور معاشرتی فاصلے...

    دفتر اور عملہ کی کمی کی وجہ سے ، کمیشن کے صدر کبھی کبھی کانفرنس روم میں آکر بیٹھ جاتے ہیں: آتشی

    نئی دہلی : سینئر رہنما اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت...

    کانگریس کی ‘خاموشی’ اور ‘گپکاراعلامیہ’ خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے ‘اعلان مرگ’ ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    کپوارہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کی 'خاموشی'...

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی...

    دہلی میں آئی سی یو بیڈ کی تھوڑی کمی ہے ، ہم ہر اسپتال کو جنگی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور آئی...

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ڈی ڈی یو کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you