رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دیوالی کے بعد بنگال میں مشترکہ تحریک چلائیں گی سی پی ایم اور کانگریس

    کولکاتہ:مغربی بنگال میں اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے کے لئے بائیں بازو پارٹیاں کانگریس کے ساتھ مل مشترکہ تحریک کی حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے۔
    دونوں پارٹیوں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دیوالی گزرتے ہی سی پی ایم اور کانگریس مشترکہ طور پرتحریک کے لئے سڑکوں پر اتریں گے۔ ریاست میں بدعنوانی، تشدد، بے روزگاری جیسیے مسائل کو لے کر یہ تحریک چلائی جائے گی ۔

    اس میں بایاں محاذ چیئرمین ومان بوس، سی پی ایم پارٹی اراکین کے لیڈر سجن چکرورتی، ریاستی سیکریٹری جنرل سوریہ کانت مشرا کے علاوہ کانگریس کے ریاستی صدر سومین مترا، راجیہ سبھا ایم پی پردیپ بھٹاچاریہ، سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی سمیت پارٹی کے دیگر قد آور لیڈر شامل ہوں گے۔
    دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ پوری ریاست میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے خلاف مشرکہ جنگ چھیڑیں گی۔ کانگریس کے ریاستی صدر سومین مترا نے بتایا کہ ابھی ہم کم از کم مشترکہ پروگرام تیار کرنے کے عمل میں ہیں، جس کی بنیاد پر مشترکہ تحریک یا سیاسی پروگرام کئے جائیں گے۔ یہ یکطرفہ معاملہ نہیں ہوگا،یہ دوطرفہ بات ہوگی اوردونوں فریق مل کر فیصلہ کرے گے۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد مقدمہ کا فیصلہ16؍نومبر تک آجائے گا

    دیوالی کے فورا بعد ہم ریاست بھر میں اپنا پہلی مشترکہ تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی ریاست میں زمین تیار کر رہی ہے، یہ ضروری ہے کہ سی پی ایم اور کانگریس فرقہ وارانہ افواج کو روکنے کے لئے ایک ساتھ آئیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی پر ریاست کے حالات بگاڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف سی پی ایم اور کانگریس مل کر اس فرقہ وارانہ فساد کو روک سکتی ہیں اور ریاست کے لوگوں کے مفاد میں ہم ایسا ضرور کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  سڑک حادثے میں مصنف گنگا پرساد کی موت

    سی پی ایم کے سینئر لیڈر سجن چکرورتی نے ریاست میں بی جے پی کی مضبوطی کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس ہے جس نے بنگال میں بی جے پی کو بڑھنے میں مدد کی۔ ترنمول اور بی جے پی کے درمیان جنگ جعلی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ یہ ایسا وقت ہے کہ جب سیکولر اور جمہوری قوتوں کو ایک ساتھ آنا چاہیے۔ سی پی ایم کے ایک اور رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان مسلسل میٹنگیں ہو رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سڑک حادثے میں مصنف گنگا پرساد کی موت

    کئی طرح کی اسکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ اس کا جلد ہی نفاذ پوری ریاست میں کیا جائے گا۔ یہ ریاست کے لوگوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مغربی بنگال میں بڑی آبادی ایسی ہے جو نہ تو ترنمول کانگریس اور نہ ہی بی جے پی کو ریاست کے اقتدار پر دیکھنا چاہتی ہے۔ ان لوگوں کے لئے سی پی ایم اور کانگریس کا مشترکہ اتحاد ایک آپشن ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں ختم ہوئے لوک سبھا انتخابات میں لیفٹ پارٹیوں نے ریاست کی 42 میں سے 40 سیٹوں پر امیدوار اتارا تھا اور 39 سیٹوں پر ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ اسی طرح سے کانگریس ریاست میں محض 2 سیٹوں پر جیت درج کر سکی تھی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  نرموہی اکھاڑہ کے گواہوں کے بیانا ت میں کوئی صداقت نہیں

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you