رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    افغانستان میں پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کا قتل

    نئی دہلی : پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کو قندھار میں قتل کردیا گیا۔ یہ اطلاعات جمعہ کے روز ہندوستان میں افغانستان کے سفارت خانے میں تعینات سفیر فرید ماموندزئی نے دی ہیں۔

    مسٹر فرید ماموندزئی نے ٹویٹ کیا کہ “جمعرات کی رات قندھار میں اپنے دوست دانش صدیقی کے قتل کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔ ہندوستانی صحافی اور پلٹزر انعام یافتہ دانش صدیقی افغان سکیورٹی فورس کے ساتھ تھے ۔ میں ان سے دو ہفتہ قبل اس وقت ملا تھا، جب وہ کابل جا رہے تھے ۔ میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں”۔

    دریں اثنائ، کھیلوں کے مرکزی وزیر مسٹر انوراگ ٹھاکر نے قندھار میں ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ “قندھار میں ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کو پرتشدد جھڑپ میں دردناک طورپر قتل کردیا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے ۔مسٹر دانش نے اپنے پیچھے خاطرخواہ کام چھوڑا ہے ۔ انہیں فوٹوگرافی کے لئے پلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور وہ قندھار میں افغان سلامتی دستے کے ساتھ تھے “۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان چین تنازعہ : فوجی اعلی افسران ایک بارپھر کریںگے بات چیت

    ممبئی کے باشندے اور نیوز ایجنسی رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو 2018 میں فوٹوگرافی کے لئے پلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے معاشیات میں گریجویشن کیا تھا اور 2007 میں جامعہ ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر سے حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کریئر کی شروعات کی اور 2010 میں رائٹر سے وابستہ ہوئے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ہائی کورٹ پہنچا ہنی ٹریپ کیس ، تحقیقات میں رکاوٹ کا خدشہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you