نئی دہلی : دہلی اور اس کے گرد ونواح میں 22سا ل پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جب درجۂ حرارت 5.4ڈگری رہا۔ یہ نارمل درجۂ حرارت سے تین ڈگری کم ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ1997میں درجۂ حرارت اتنا ہی رہا۔ان کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آخرتک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی بلکہ مزید کم ہوسکتا ہے۔ کل دن کا درجۂ حرارت 15ڈگری رہا جبکہ رات کا5.5رہا دہلی کے علاوہ نوئیڈا ،غازی آباد ،فریدآباد اور دوسرے علاقوں میںبھی سخت سرد پڑرہی ہے۔ اس سے لوگوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑڑہا ہے۔ وادیٔ کشمیربھی کئی دنوں سے سخت ٹھنڈ کی زد میں آگیا ہے۔ درجۂ حررات منفی 4رہا۔جبکہ لداخ کے دراس علاقے میں درجۂ حرارت منفی26ڈگری رہا۔تفریحی مقام پلمرگ میں درجۂ حرارت منفی10سے بھی کم رہا۔ جبکہ کلگام میں منفی11رہا۔