رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی میں آلودگی کی صورتحال’سنگین‘، سانس لینا ہوا دوبھر

    نئی دہلی : دیوالی کے بعد دارالحکومت ایک بار پھر گیس چیمبر بننے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور آلودگی کی سطح ’شدیدترین‘ کے زمرے میں پہنچ گئی ہے اور جمعہ تک راحت کی امید بھی نہیں ظاہر کی جا رہی ہے۔ دارالحکومت میں دہلی میں بدھ کو صبح پی ایم 2.5 کی سطح 500 تک پہنچ گئی اور پی ایم 10 کی سطح 379 تک۔ اس کے بعد کی صورت حال ’ ہنگامی ‘ مانی جاتی ہے۔ دہلی ہی نہیں، اس سے متصل قومی دارالحکومت خطہ کے علاقوں میں بھی برا حال ہے۔دہلی میں آلودگی سے عوام بری طرح متاثر ہیں تو سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کررہی ہیں۔ لوگ دم گھٹنے سے نجات حاصل کرنے کے لئے ماسک لگا کر سڑکوں پر نظر آرہے ہیں۔ دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں دھان کی پرالی جلانے سے دہلی کی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    عآپ کے ترجمان دلیپ پانڈے نے کہا کہ دہلی میں آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ آلودگی کے مسئلہ سے تنہا دہلی حکومت ہی نجات نہیں دلا سکتی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈکے مطابق دہلی کی آب و ہوا بدھ کو ’سنگین‘ زمرہ میں رہی اور آلودگی کا اوسط انڈیکس 416 رہا۔دہلی میں آسمان میں دھواں اور دھند چھائی ہوئی ہے۔ سنگین سطح تک پہنچے والی آلودگی کے لئے دیوالی کے موقع پر آتش بازی چھوڑے جانے اور پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلائے جانے کو بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ منگل کو وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہریانہ اور پنجاب حکومتوں سے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال اور خراب ہونے سے بچانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تو دقت ہو ہی رہی ہے، گلے کی سوزش اور چکر آنے کے ساتھ ہی آنکھوں کی جلن کی شکایتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ بزرگوں اور بچوں کا اور بھی برا حال ہے اور سانس لینے کے مریض کی تکلیفوں کا انداز نہیں لگایا جا سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے پر خواتین کے ساتھ پولیس کی تیکھی نو ک جھو نک
    یہ بھی پڑھیں  کشمیر15:دنوں میں دہشت گردوں نے11 باہری لوگوں کی لی جان

    راماکرشنا پورم میں بدھ کی صبح آٹھ بجے پی ایم 2.5 کی سطح 192 تو پی ایم 10 کے 167 رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا بہاؤ تیز نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی کا دباؤ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تھم گیا ہے اور اگلے دو دن تک حالات ایسے ہی رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا رخ شمال مغرب کی جانب ہونے سے پرالی کا دھواں تیزی سے دہلی کی طرف آ رہا ہے۔ گزشتہ دو دن کے دوران پرالی جلانے میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ منگل کو دہلی میں آلودگیکی سطح 400 تو غازی آباد میں 446 تھا جبکہ نوئیڈا میں یہ 439 رہا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مایاوتی،پرینکا نے اتر پردیش کے قانون و نظام پر اٹھائے سوال

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you