رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی فسادات: 123 ؍ایف آئی آر درج ، 630 ؍ گرفتار

    نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے فسادات سے متاثرہ علاقوں میں بتدریج معمول کی زندگی میں واپس لوٹ رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے فسادیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اب تک 123 ایف آئی آر درج کرکے 630 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں یا گرفتار کیا ہے ۔۔اس ہفتے کے شروع میں شمال مشرقی دہلی کے موج پور ، چاند باغ ، گوکلپوری ، کھجوری سمیت اور دیگر کئی علاقوں میں اس ہفتہ کے شروع میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) پر فساد ہوئے تھے جس میں اب تک 42 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 200 کے قریب زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ میں علاج جاری ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال اور انٹیلی جنس بیورو کا جوان انکت شرما شامل بھی ہیں۔دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے جمعہ کے روز کہا کہ فسادات کے سلسلے میں 123 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں ، جن میں سے 23 فائرنگ کے واقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فسادیوں کی شناخت کرنے اور انہیں تحویل میں لینے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بہار میں بارش کا قہر، سی ایم نے بلائی ایمرجنسی میٹنگ ، تعلیمی ادارے بند ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

    اب تک 630 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔فسادات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کو خصوصی ٹاسک فورس (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جواے ٹرکی کر رہے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کررہے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی دونوں ٹیموں میں چار چار اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) کے علاوہ تین تین ، چار چار سب انسپکٹرز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیں۔ ایس آئی ٹی کی سربراہی کرائم برانچ کے ایڈیشنل کمشنر بی کے سنگھ کررہے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے تشدد اور اشتعال سے متعلق مقدمات کی تفتیش فوری طور پر سنبھال لی ہے ۔ اس کے بعد اب دہلی تشدد سے متعلق تمام ایف آئی آرز ایس آئی ٹی کے حوالے کردیئے جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹرکے تباہ کن سیلاب زدگان کے لئے جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے جنگی پیمانے پر ریلیف کا کام جاری
    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ:مسجدکے اندرونی صحن میں کبھی پوجانہیں ہوئی،مسجد فریق کےوکیل ڈاکٹر راجیو دھون کی بحث

    زمینی حقیقت جاننے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے آج فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی طرح سے ڈرنے اور تحمل کی تلقین کی۔ دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر برائے امن و قانون ایس این سریواستو خود ہی فسادزدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔مسٹر سریواستو کو آج دہلی پولیس کمشنر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔ پولیس کمشنر امولیا پٹنائک کل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ مسٹر پٹنائک کی میعاد 31 جنوری کو ختم ہوگئی تھی ، لیکن دہلی میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی وجہ سے اس میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

    فسادات میں ، عام آدمی پارٹی (آپ) کے نہرو وہار سے تعلق رکھنے والے کونسلر طاہر حسین کا نام آیا ہے ۔ پولیس نے گذشتہ روز چاند باغ میں واقع ان کے گھر اور فیکٹری سیل کردی تھی۔ طاہر حسین کے گھر سے بڑی مقدار میں تیزاب ، بوتل بم بنانے والی اشیاء اور پتھر وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ طاہر حسین اور ان کے حامیوں پر انٹیلی جنس بیورو کے جوان انکیت شرما کو قتل کرنے اور نعش کو قریبی نالے میں پھینکنے کا الزام ہے ۔ پولیس طاہر حسین پر قتل اور فساد کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش میں ہے ۔ محکمہ فارنسک کی ٹیم بھی آج تفتیش کے لئے طاہر حسین کے گھر پہنچی۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر غیر یقینی صورتحال کا 117 واں دن، جامع مسجد میں 17ویں جمعے کو بھی نمازنہیں کی جا سکی ادا نہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اسپتالوں میں کوویڈ بستروں کی تعداد کم کرنے کے باوجود، بڑی تعداد میں بستر ابھی بھی دستیاب ہیں: ستیندر جین

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you