رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی وقف بورڈ نے ضرورت مندوں میں تقسیم کئے 50 لاکھ

    نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ اپنے چیئرمین امانت اللہ خان کی قیادت میں روز ایک زریں باب رقم کر رہاہے۔وقف بورڈ روز کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دیرہاہے جس پر آج لوگ حیرت میں ہیں کہ یہ وہی دہلی وقف بورڈ ہے جہاںملازمین اور ائمہ حضرات کو وقت پر تنخواہیں بھی نصیب نہیں ہوپاتی تھیں مگر بورڈ آج نہ صرف اپنے ملازمین اور ائمہ حضرات کی وقت پر تنخواہوںکی ادائگی کر رہاہے بلکہ اس نے وقف بورڈ کے تحت آنے والی مسجدوں کے ائمہ اور مؤذنین کی تنخواہوں میں تاریخ ساز اضافہ کے ساتھ ساتھ اب غیر وقف مساجد کے ائمہ اور مؤذنین کو بھی دہلی وقف بورڈ سے تنخواہوںکی ادائگی کر رہاہے

    بلکہ ہر دن کسی نہ کسی ضروت مند کی مدد کرہاہے اور آج دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین پورے یقین کے ساتھ ذرائع ابلاغ کے سامنے یہ بات کہتے ہیں کہ وقف بورڈ سے کوئی بھی ضرورت منداب و اپس نہیں جاتا۔ وقف بورڈ نے آج ذرائع ابلاغ کے سامنے دو سو سے زائد ضروتمندوں کو تقریبا 50لاکھ کے چیک تقسیم کرکے اس کا ثبوت بھی پیش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈائو ن کے اول دن سے ہی جمعیۃ علماء ہند مزدوروں اور غریبو ں کے لیے ملک گیر سطح پرکام کررہی ہے

    ان ضروتمندوں میں سماج کے ہر طبقہ سے مرد وخواتین ،اسکول و کالج کی طالبات اور بڑی بیماریوں میں مبتلا اسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریض بھی شامل تھے جن کے پاس اپنے علاج کے لئے رقم نہیں ہے اور وہ اپنا سب کچھ لٹا چکے ہیں۔آج میڈیا کے سامنے دہلی وقف بورڈ نے ان طالبات کو بھی چیک تقسیم کئے جو اقتصادی بد حالی کی وجہ سے اپنی تعلیم بیچ میں چھوڑنے پر مجبور تھیںاور انہوں نے چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔دہلی وقف بورڈ سے اپنی مختلف ضرورتوں کے لئے تعاون پانے والی آج عائشہ نامی ایک اتھلیٹ بچی بھی تھی جو گولڈ میڈلسٹ ہے

    یہ بھی پڑھیں  جموں: فوج کی بھرتی ریلی میں پہنچے ہزاروں نوجوان

    اور اسے اپنے کیرئرسے متعلق کسی ضرورت کے لئے بیلجیم جانا ہے،بورڈ نے عائشہ کی دو لاکھ سے مدد کی۔تفصیل کے مطابق ذرائع ابلاغ کے سامنے آج جن لوگوں کو چیک دئے گئے ان کے نام اس طرح ہیں۔1۔مسرت ملک 50ہزار میکس اسپتال میں زیر علاج،2۔بشرا72ہزار دیو سماج اسکول،3رضیہ، اپولو میں زیر علاج ،ایک لاکھ،4،حضرت حسین اپولو میں زیر علاج25ہزار ،5زید خان ، اپولو میں زیر علاج 56 ہزار6،عائشہ ایتھلیٹ 2لاکھ،7شیرین اندر پرستھ کالج63ہزار پانچسو8، چرن سنگھ اپولو میں زیر علاج 20ہزار9،آفرین سیفی جامعہ یونیورسٹی،10ہزار،محمد فیضان، اسکول فیس 48ہزار ،11کشش رئیس،اسکول فیس 48ہزار۔ اس کے علاوہ تقریبا 200دیگر خواتین کو بھی بورڈ نے چیک سونپے جنہوں نے مختلف ضرورتوں کے لئے بورڈ میں اقتصادی مدد کی درخواست دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  صفائی کے نام پر حکومتیں دے رہی دھوکہ

    چیئرمین دہلی وقف بورڈ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت وقت مجھے وقف بورڈ کی ذمہ داری ملی تھی اس وقت بورڈ کی آمدنی 3,4لاکھ کی انکم تھی اور آج الحمدللہ وقف بورڈ کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ ایسا ادارہ ہے کہ اگر یہ کھڑا ہوگیا تو ملت کی ہر طرح کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے۔انہوںنے آگے کہا کہ آج صحیح معنوں میں وقف بورڈ اپنے مقاصد کے تحت کام کر رہاہے اور لوگ ذاتی طور پر بھی بورڈ کا تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی بالکل برداشت نہیں ہے اسی لئے ہم نے آتے ہی اپنے تینملازمین کو بورڈ سے رخصت کردیا جن کے خلاف بد عنوانی کی شکایات تھیں اسی لئے آج بورڈ اپنی پوری ایمانداری اور محنت سے کام کر رہاہے اور ہم ایک ایک دن میں کبھی کبھی ایک کروڑ سے بھی زائد رقم بورڈ کی آمد نی کی وصول کرتے ہیں یہ سب ایمانداری سے کام کرنے کا نتیجہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیراعلی اروند کجریوال نے گورنمنٹ سروودیا اسکول میں "جہاں ووٹ ، وہی ویکسینیشن" کے تحت ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کر لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  منیش سسودیا نے 5000 سے زیادہ طلبہ میں کئے

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you