رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دیا مرزا نے دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

    ممبئی : بالی ووڈ میں دیا مرزا کا شمار ایک ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا ہے ۔
    نو دسمبر 1981 کو آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں پیدا ہونے والی دیا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کی اشتہاراتی فلموں سے کیا۔ سال 2000 میں دیا نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد دیا کو مس ایشیا پیسیفک مقابلہ کے لئے بھیجا گیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب ہوئیں۔

    دیا مرزا نے بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز سال 2001 کی آئی فلم ‘رہنا ہے تیرے دل میں’ سے کیا۔ اس فلم میں دیا نے سیف علی خان اور آر-مادھون کے ساتھ کام کیا تھا۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔ اسی برس دیا کی دوسری فلم ‘دیوانہ پن’ ریلیز ہوئی لیکن یہ فلم بھی ناظرین کو اپنی جانب راغب نہ کرسکی۔
    سال 2002 میں دیا کو سلمان خان کے ساتھ ‘تم کو نہ بھول پائیں گے ’ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پنکج پراشر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھی بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکی۔ سال 2004 میں ریلیز ہوئی فلم ‘تم سا نہیں دیکھا’دیا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں دیا اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  بارش سے بڑھا سیلاب کا خطرہ
    یہ بھی پڑھیں  ہاپوڑ شہر کو نہیں ملیگی کسی بھی طرح کی رعایت ، مکمل لوک ڈاؤن جاری

    سال 2005 میں دیا نے ودو ونود چوپڑا کی سپر ہٹ فلم پرینیتا میں کام کیا۔ سال 2006 میں ھي دیا کو ودو ونود چوپڑا کی سپر ہٹ فلم ‘لگے رہو منا بھائی’ میں کام کیا ۔ یہ فلم ناظرین کو کافی پسند آئی۔
    سال 2007 میں سنجے گپتا کی فلم ‘شوٹ آؤٹ ایٹ بڈالا’ میں دیا نے ٹی وی جرنلسٹ کا کردار ادا کرکے اپنی فنکارانہ صلاحیت کا نیا انداز پیش کیا۔ سال 2011 میں دیا نے زائد خان اور ساحل سندھاکے ساتھ مل کر پروڈکشن کمپنی قائم کی اور‘لو بریک اپ زندگی ’ نامی فلم بنائی۔

    دیا کی فلم بابی جاسوس سال 2014 میں ریلیز ہوئی ۔ دیا نے اپنے فلمی کیریئر میں ہندی کے علاوہ تمل، بنگلہ اور پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔دیا نے سال 2014 میں اپنے منگیتر ساحل سندھا سے شادی کی۔
    دیامرزا کی اداکاری والی دیگر فلموں میں تہذیب، پران جائے پر شان نہ جائے ، دم، کیو ہوگیا نہ، مائک برادر نکھل، دس ، کوئی میرے دل میں ہے ، ہنی مون ٹریولس پرائیویٹ لمیٹیڈ، کیش، دس کہانیاں، کریزی۔4، ایسڈ فیکٹری اور ہنگامہ پے ہنگامہ وغیرہ شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مودی سرکار کادہلی کو پیاز دینے سے انکار،عمران حسین نے لکھا پاسوان کو خط

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  گودی میڈیا پر لگام کسنے کےلئے جمعیةعلماءہند کی پٹیشن پر آج چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی بینچ سماعت کرے گی

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you