رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ٹویٹ حذف نہیں کیا ، میں اس پر قائم ہوں : ڈاکٹر ظفرالاسلام

    نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہاہے کہ انھوں نے بذات خود ٹویٹ پر معذرت نہیں کی ہے اور نہ ہی اسے حذف کیا ہے اور یہ کہ وہ اپنے خیالات اور نظریہ پر قائم ہیں ۔مسٹر ظفرالاسلام نے 3مئی 2020 کو ایک توضیحی بیان ٹویٹ کے ذریعے جاری کیا اور کہا کہ “میڈیا کے ایک حصے نے غلط بیانی کی ہے کہ میں نے اپنے 28 اپریل کے ٹویٹ پر معذرت کرلی ہے اور اسے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے حذف کردیا ہے ۔

    میں نے بذات خود ٹویٹ پر معذرت نہیں کی ہے اور نہ ہی اسے حذف کیا ہے ۔”انھوں نے مزید کہاکہ “ میں نے بذات خود ٹویٹ کے لئے نہیں بلکہ اس لئے معذرت کی کہ وہ ٹویٹ ایسے وقت میں آیا جب ہمارے ملک کو ایک طبی ایمرجنسی درپیش تھی جس کی وجہ سے حالات کو دیکھتے ہوئے وہ ٹویٹ غیرمناسب اور غیر حساس تھا۔ وہ ٹویٹ اب بھی میرے ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر موجود ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر :غیر اعلانیہ ہڑتال کے ڈھائی ماہ مکمل، تاریخی منبر ومحراب مسلسل خاموش

    مزید یہ کہ ، میں نے اپنے 1مئی 2020 کے توضیحی بیان میں واضح کردیا ہے کہ میں اپنے خیالات اور نظریے پر قائم ہوں ۔” انھوں نے کہاکہ “ میں اب اور مستقبل میں بھی ملک میں نفرت کی سیاست کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ایف آئی آر ، گرفتاری اور جیل کی قید و بند اس راستے کو تبدیل نہیں کرتی ہیں جو میں نے اپنے ملک ، اپنے عوام ، ہندوستانی سیکولر نظام اور آئین کو بچانے کے لئے شعوری طور پر برسوں پہلے اپنے لئے منتخب کیا ہے ”۔

    ظفر الاسلام کیخلاف دہلی پولس کی کارروائی یکطرفہ: اختر الواسع
    نئی دہلی: مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے دہلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کے خلاف دہلی پولس کی طرف سے وطن سے غداری کا مقدمہ قائم کرنے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت اور دہلی کے لفٹننٹ گورنر پر زور دیا ہے کہ پولس کو بظاہر ایسے نامناسب اور یکطرفہ اقدامات سے روکا جائے جس سے ماحول کشیدہ ہو سکتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  پہلے سسودیا، ستیندر جین اور اب کجریوال کا دورہ بھی کیا رد
    یہ بھی پڑھیں  کشمیر :غیر اعلانیہ ہڑتال کے ڈھائی ماہ مکمل، تاریخی منبر ومحراب مسلسل خاموش

    یہاں جاری ایک اخباری بیان میں اعلی سرکاری اعزاز یافتہ ماہر اسلامیات نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی خاموشی توڑیں اور حق کا ساتھ دینے کیلئے ڈاکٹر ظفر الاسلام کی حمایت میں سامنے آئیںپروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر الاسلام ایک محب وطن شہری ہیں اور بیرون ملک ایک سے زیادہ موقعوں پر انہوں نے ہمیشہ ہندستانی موقف کی تائید کی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سی اے اے وغیرہ کی مخالفت کرنے والے حق پرستوں کی ملک میں گھیرا بندی شروع کردی گئی ہے جو ایک تکلیف امر ہے ۔انہوں نے ملک کے تمام سیاسی اور سماجی ذمہ داروں پر بھی زور دیا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک کورونا جیسی خطرناک عالم وبا کا سامنا کر رہا ہے ، ہر ہندستانی کو کسی بھی عمل سے پہلے انتہائی غور و فکر سے کام لینا چاہئے تاکہ معاشرے میں کسی طرح کی بی چینی پیدا نہ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی کے شعرا ء سے کی ملاقات

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی کے شعرا ء سے کی ملاقات

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you